منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان نے ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا، خان صاحب ایک ہفتے میں تیسری بار وزیراعظم بن گئے

datetime 8  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) میزبان اور کامیڈین شفاعت علی نے 3 اپریل کی ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی 3 اپریل کی رولنگ، صدر مملکت کی جانب سے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے معاملے

پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے از خود نوٹس کیس کا فیصلہ سنایا۔سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے متفقہ فیصلہ دیا کہ تحریک عدم اعتماد کو مسترد کرنے کی ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی 3 اپریل کی رولنگ اور وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر کی جانب سے قومی اسمبلی کو تحلیل کرنا آئین سے متصادم تھا جس کے بعد سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی بحال کردی۔سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ اسپیکر فوری طور پر قومی اسمبلی کا اجلاس بلائیں، قومی اسمبلی اجلاس ہرصورت 9 اپریل صبح 10:30 بجے سے پہلے بلایا جائے۔سپریم کورٹ کے فیصلے پر جہاں سیاستدانوں کے ردعمل سامنے آئے اسی دوران پاکستانی میزبان اور کامیڈین شفاعت علی نے بھی دلچسپ تبصرہ کیا۔ شفاعت علی نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے لکھا کہ الحمدللہ خان صاب ایک ہفتے میں تیسری بار وزیراعظم بن گئے، ورلڈ ریکارڈ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…