جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

اسلام آباد ہائیکورٹ نے صدرپاکستان کوکس سے ملاقات کاحکم دیدیا

datetime 8  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے صدرپاکستان کوبلوچ طلبہ سے ملاقات کاحکم دیدیا۔ جمعہ کو ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں بلوچ طلبہ کو ہراساں کیے جانے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی

جس میں عدالت نے سیکرٹری داخلہ کو بھی بلوچ طلبہ سے ملاقات کا حکم دیا۔چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل کو حکم دیا کہ بلوچ طلبہ کی صدرپاکستان سے ملاقات کرائیں جس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں صدر پاکستان سے ملاقات کیلئے کچھ وقت دے دیں۔عدالت نے صدرپاکستان کے سیکرٹری کو آئندہ سماعت پر رپورٹ عدالت میں جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔عدالت نے حکم دیا کہ سیکرٹری داخلہ بلوچ طلبہ کا تحفظ یقینی بنائیں، بلوچ طلبہ کا اپنے صوبے میں جانے پر ہراسگی یا اغوا کا خدشہ دور کریں۔عدالت نے استفسار کیا کہ جو طالب علم لاپتا ہوا تھا وہ اتنا عرصہ کہاں رہا، ایک دن بھی کوئی بچہ غائب کیوں ہے۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دئیے کہ جو بلوچ طلبہ کے ساتھ ہو رہا ہے اس کا کوئی جواز نہیں ، موجودہ صورتحال جو بھی ہو اس سے فرق نہیں پڑتا، یہ عدالت تحمل کا مظاہرہ کرتی ہے اوراسے ہلکالیاجاتاہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…