جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

سپریم کورٹ کا حکم سپیکر کیلئے ہے، اگر وہ بیمار ہوجائے یا استعفیٰ دے دے تو پھر ؟ صابر شاکر نے اہم نقطہ اٹھادیا

datetime 8  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ کار صابر شاکر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے سپیکر کیلئے حکم جاری کیا ہے اگر ووٹنگ کے دن سپیکر بیمار ہوجائے یا اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائے تو پھر کیا ہوگا؟۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کےپروگرام میں سینئر صحافی صابر شاکر نے نقطہ اٹھا دیا ہے کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں سپیکر کو حکم دیا ہے ، اگر سپیکر بیمار ہوجاتا ہے تو پھر؟ حکومت نے رکاوٹیں تو کھڑی کرنی ہیں، اگر انہوں نے معمول کے مطابق تحریک عدم اعتماد کو نمٹانا ہوتا تو 3 اپریل کو ہی نمٹا دیتے، اگر ووٹنگ کے دن سپیکر دستیاب نہیں ہیں تو پھر کیا ہوگا؟صابر شاکر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا آرڈر سپیکر کیلئے ہے ، اگر سپیکر اس دن استعفیٰ دے دیتا ہے؟ صابر شاکر کے نقطے پر پینل میں موجود دیگر ارکان نے کہا کہ پھر ووٹنگ ڈپٹی سپیکر کروائے گا، اس پر صابر شاکر نے کہا کہ آگے سے ڈپٹی سپیکر کہہ دے کہ یہ آرڈر ان کیلئے نہیں ہے تو پھر کیا ہوگا؟ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ سپیکر ہی ہوتا ہے باقی کوئی نہیں ہے، انہوں نے نوٹس مانگا کہ کیا سپیکر نے ڈپٹی سپیکر کو اختیارات دیے؟صابر شاکر کے سوال پر سینئر اینکر پرسن کاشف عباسی کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہر صورت میں 9اپریل کو ہونی ہی ہونی ہے کیونکہ سپریم کورٹ نے فیصلے کے پیراگراف 9میں واضح طور پر لکھا ہے کہ اسپیکر اجلاس بلائے گا اور 3اپریل کو جو آرڈر پاس ہوا اس کے مطابق ہی ووٹنگ کی جائے گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…