پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

مجھے شاید بنی گالہ کے موکلوں نے یہاں تک پہنچایا ، پی ٹی آئی کی منحرف رکن اسمبلی عظمیٰ کاردار

datetime 8  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)تحریک انصاف کی جیالی کے طو رپرشہرت حاصل کر کے منحرف ہونے والی رکن اسمبلی عظمیٰ کاردار نے کہا ہے کہ میں اپنے لیڈر کو نہیں بھولی تھی بلکہ لیڈر نے مجھے بھلا دیا،درخواستوں کے باوجودمیری رکنیت بحال نہیںکی گئی ،مجھے شاید بنی گالہ

کے موکلوں نے ہی یہاں تک پہنچایا ہے ،بشری بی بی نے کسی طرح کی صلہ رحمی نہیں دکھائی ۔ ایک انٹر ویو میں عظمیٰ کاردارنے کہا کہ اگرہم کارکنان دل کے زخم دکھائیں تولوگوں کو پتہ چلے ہم کس حال میںتھے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے تو اپنے کارکنان کو مڑکر نہیںدیکھا،بنی گالہ میں اگرکوئی نظر آیا تو وہ صرف فرح خان نظر آئیں۔ فرح خان تواب بھاگ گئی ہے اس کی ذمہ داری آپ کے کاندھوں پر آگئی ہے ،تقرر و تبادلوں کیلئے جو کروڑوںروپے رشوت لی گئی اوردبئی میں محلات بنائے گئے اس کا جواب اب انہیں دینا پڑے گا، اب آپ کوراہ نجات نہیں ملے گی ۔ انہوںنے کہا کہ عمران خان نے چوہدری سرور کے ساتھ کیا کیا، میں درخواستیں دیتی رہی کہ میںادنیٰ کارکن ہوں میری رکنیت بحال کر دیں لیکن میرے لئے سارے دروازے بند کر دئیے گئے ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے جو خط لہرایا ہے اس سے ہماری خارجہ پالیسی کو بہت نقصان ہوگا ،مجھے تو یہ خط قطری خط کی طرح لگتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…