جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان کی سیاسی صورتحال ، چین کی طرف سے اہم بیان سامنے آگیا

datetime 7  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی)چین نے کہاہے کہ یقین ہے پاکستان کی سیاسی صورت حال سے سی پیک متاثر نہیں ہوگا۔ چینی دفتر خارجہ کے ترجمان نے پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ انھیں یقین ہے پاکستان کی سیاسی صورت حال سے سی پیک متاثر نہیں ہوگا۔چینی دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ

انھیں امید ہے پاکستان میں سیاسی صورت حال سے دونوں ممالک کے باہمی تعاون پر اثر نہیں پڑے گا، اور انھیں مخلصانہ امید ہے پاکستان میں تمام سیاسی جماعتیں متحد رہیں گی۔چینی دفتر خارجہ نے کہا کہ امید ہے کہ پاکستان کی سیاسی جماعتیں قومی ترقی اور استحکام کے لیے مل کر کام کریں گی۔چین نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دو طرفہ تعاون اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) منصوبہ پاکستان کی سیاسی صورت حال سے متاثر نہیں ہوگا، پاکستان کی تمام جماعتیں متحد رہ سکتی ہیں اور قومی ترقی اور استحکام کو برقرار رکھ سکتی ہیں۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژائو لیجیان نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور پاکستان ہر قسم کے حالات میں تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت دار ہیں لیکن انھوں نے کہا کہ بیجنگ نے ہمیشہ دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے اصول پر عمل کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…