جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

آج آپ کے مینڈیٹ کی چوری کا بدلہ نواز شریف نے لے لیا،فرح خاں کی کرپشن کے ایسے ثبوت سامنے آئیں گے کہ لوگ حیران رہ جائیں گے،مریم نواز

datetime 7  اپریل‬‮  2022 |

لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ کی نائب صدرمریم نواز نے میاں حمزہ شہباز اسد کھوکھر،میاں نعمان لنگڑیال سمیت دیگر کے ہمراہ مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرح خاں کی کرپشن کے ایسے ثبوت سامنے آئیں گے کہ لوگ حیران رہ جائیں گیا،آج آپکے منڈیٹ کی چوری کا بدلہ نواز شریف نے لے لیا،میں جہانگیر ترین، عبدالعلیم، اسد کھوکھر گروپ اور دیگر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں،

اپ کی سپورٹ سے اس ناجائز حکومت سے صوبے کی عوام کو نجات ملی،یہ وہ چور ہیں۔جنھوں نے پنجاب کا آٹا،چینی۔ادویات۔بجلی گیس اور ترقی چوری کی ہے،ترقی ہوئی ہے تو فرح خاں کے گاؤں میں ہوئی ہے،وہ کس کی فرن پرسن تھی سب کو معلوم ہے کہ وہ کس کو کمیشن دیتی تھی۔انہوں نے کہا کہ جب احتساب کا وقت آیا تو اسے باہر بگا دیا گیا،آج سر شرم سے جھک گیا کہ پنجاب اسمبلی کو تالا لگایا گیا،جس کے باعث ہوٹل میں اجلاس کرنا پڑا،ان کا کہنا تھا کہ کون اسمبلی کو تالے لگاتا ہے کون میدان کو چھوڑ کر بھاگا وہ جس کے بندے پورے نہیں ہوتے وہ بھاگتا ہے،آج بڑا افسوس ہوا کہ چوہدری ظہور الٰہی کی سیاسی میرا تھی،ہریز الٰہی میرے بزرگ ہے ان کی عزت کرتی ہوں اپ کو شکست ہوچکی ہے،آپ اسمبلی کو تالے لگائیں یا میڈیا پر ہابندیاں لگائیں آپ یہ جنگ ہار بکے ہیں،عمران خاں نے پاکستان کی تاریخ کا پہلا سول ڈکٹیٹر کا خطاب حاصل کر لیا ہے،عمران خان پاکستان کا آئین کو توڑنے کا داغ اپنے ماتھے پر سجا لیا ہے،پنجاب کے عوام اپنے حق کے لیے کھڑے ہوں،پنجاب کے عوام کو کہنا چاہتی ہوں کے آپ اٹھے اور اس حکومت کے خلاف باہر نکلیں،سحری اور افطاری کے وقت بجلی اور گیس نہیں ہوتی،ہمارے پاس مؤکل نہیں ہوتے مگر نواز شریف اور شہباز شریف نے جنات کی طرح کام کرکے بجلی کے منصوبے لگائے،اس نالائقی نے جتنی پنجاب کے عوام کو سزا بھگتنا پڑی کسی اور کو نہیں پہنچی،

مریم نواز تمام صوبوں کی اسمبلیوں کے حق میں کھڑی ہوگی،کہتا ہے کہ میرے خلاف سازش کی کیا عثامن بزدار کو تم نے ہٹا کر سازش نہیں کی،یہ کسی سازش ہے کہ جہاں اپنی حکومت تھی اس کو بچا لیا یہ کسی سازش تھی،انٹرنیشنل سازش کا مہرہ خود عمران خان ہے،پنجاب کے عوام کو کہنا چاہتی ہو کہ اگر آپ موٹر ویز۔نئے ہسپتال۔کھیل کے میدان۔سکول چاہتے ہیں تو نواز شریف کا ساتھ دیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…