اسلام آباد ( آن لائن )وزیر اعظم عمران خان کا تحریک انصاف کے منحرف رہنماوں کے حلقوں میں جلسے کرنے کا فیصلہ۔ میڈیارپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ الیکشن کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان تمام منحرف رہنماوں کے حلقوں میں جلسے کریں گے۔ جبکہ تحریک انصاف کی جانب سے آئندہ الیکشن میں کسی بھی جماعت سے اتحاد نہ کرنے پر بھِی غور کیا جا رہا ہے۔اس حوالے سے مزید مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کیے جانے کا امکان ہے۔