جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستانی پاسپورٹ دنیا کا چوتھا بدترین پاسپورٹ بن گیا

datetime 6  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)دنیا بھر کے پاسپورٹ کی درجہ بندی سے متعلق اعداد و شمار جاری کرنے والے عالمی ادارے نے سال 2022 کے پاسپورٹ کی فہرست جاری کردی ہے۔عالمی ادارے ہینلے کی جانب سے 110 ممالک کے پاسپورٹ کی رینکنگ جاری کی گئی جس میں جاپان اور سنگا پور نے مشترکہ طور پر دنیا کا طاقتور ور ترین پاسپورٹ ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا ہے

جبکہ پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی تنزلی، دنیا کا چوتھا بدترین پاسپورٹ بن گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر کے ملکوں کے پاسپورٹس کی درجہ بندی کرنے والی عالمی تنظیم ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کیو ٹو 2022 کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ کی دنیا بھر کے ممالک میں 109 ویں پوزیشن ہے جس کی صرف 31 ممالک میں ویزا فری انٹری ہے۔اس سے قبل پاکستانی پاسپورٹ کی پوزیشن ایک درجہ بہتر یعنی 108 نمبر پر تھی یعنی ہرے پاسپورٹ کو ایک سہ ماہی بعد ایک نمبر تنزلی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔اس کے علاوہ یمن، صومالیہ، فلسطین، نیپال، شمالی کوریا اور لیبیا ہینلے انڈیکس میں پاکستان سے بہتر ہیں جبکہ صرف جنگ سے متاثرہ ملک شام عراق اور افغانستان ہی پاکستان سے نیچے ہیں۔پہلے نمبر پر جاپان اورسنگاپور ہیں، دونوں ملکوں کے شہری دنیا بھر کے 192 ملک میں بغیر ویزے کے ائیرپورٹ پر محض انٹری کروا کے داخل ہوسکتے ہیں۔ دوسرے نمبر پر جنوبی کوریا اور جرمنی ہیں جن کے شہری دنیا کے 190 ملکوں میں بغیر ویزے کے آجا سکتے ہیں۔ اسی طرح فن لینڈ اٹلی لکسمبرگ اور سپین مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر آئے ہیں ان ملکوں کے شہری دنیا کے 189 ملکوں میں بلاویزا جاسکتے ہیں۔چوتھے نمبر پر آسٹریا ڈنمارک ہالینڈ اور سویڈن ہیں اسی طح پانچویں نمبر پر آئرلینڈ پرتگال، فرانس اور برطانیہ ہیں۔ چھٹے نمبر پر بلجئیم نیوزی لینڈ سوئٹزرلینڈ، ناروے اور امریکا ہیں۔

چیک ری پبلک، آسٹریلیا، کینیڈا، یونان اور مالٹا ساتویں نمبر پر ہیں اسی طرح ہنگری آٹھویں نمبر پر ہے، لتھوانیا، سلواکیہ اور پولینڈ نویں نمبر پر جبکہ ایسٹونیا،لٹویا اور سلوانیہ دسویں نمبر پر ہیں۔اگر بات کریں بدترین پاسپورٹس کی فہرست کی تو پہلے نمبر پر افغانستان ہے جس کے شہری صرف 26 ممالک میں ویزے کے بغیر جاسکتے ہیں، دوسرے نمبر پر عراق جس کے شہری 28 اور تیسرے نمبر پر شام ہے جس کے شہری 29 ممالک میں بلاویزا جاسکتے ہیں،

چوتھا نمبر وطن عزیز پاکستان کا ہے پانچوان نمبر یمن،چھٹا نمبر صومالیہ کا ہے ،ساتویں پوزیشن مشترکہ طور پر فلسطین اور نیپال کی ہے، آٹھویں پوزیشن شمالی کوریا کی ہے، نویں پوزیشن لیبیا، کوسوو، اور بنگلہ دیش کی ہے جبکہ دسویں پوزیشن لبنان، سری لنکا اور سوڈان کی ہے جن کے شہری 103 ممالک میں بلاویزا جاسکتے ہیں۔واضح رہے کہ عالمی ادارے ہینلے کا اپنے جاری کردہ بیان میں کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے ہونے کے باوجود بہترین سفری سہولیات فراہم کرنے اور مسافروں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے ممالک کی درجہ بندی کی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…