جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

پارٹی چھوڑنے والے کسی نے بھی نواز شریف کو کرپٹ یا غدار نہیں کہا ،کپتان کو ہر ایک نے کہا، طارق بشیر چیمہ

datetime 6  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد (آن لائن، این این آئی) سابق رکن قومی اسمبلی طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ ایک بات کہنا چاہتا ہوں جاوید ہاشمی سے لیکر چوہدری نثار تک ن لیگ چھوڑنے والے کسی نے یہ نہیں کہا کہ میاں صاحب کرپٹ یا غدار ہیں ۔ دوسری جانب اکبر بابر جہانگیر ترین ریحام خان

عائشہ گلا لئی سے لے کر علیم خان تک جس نے بھی پارٹی چھوڑی سب کہتے ہیں کپتان کرپٹ بھی ہے اور غدار بھی ۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما دانیال عزیز نے کہاہے کہ یہ کہتے ہیں آپ الیکشن سے کیوں بھاگ رہے ہیں، ہم نہیں بھاگ رہے، بھاگ رہی ہے آپ کی فرح اور اس کا شوہر، آپ کا پرنسپل سیکرٹری بھاگ رہا ہے۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا کہ یہ وہی 35 پنکچر والے ہیں، بعد میں کہا بیان سیاسی تھا، انہوں نے تو آٹا،چینی اسکینڈل کی رپورٹس دبا دیں۔انہوں نے کہا کہ ہر روز یہ ایک شاخ نکال لیتے ہیں، 35 پنکچر کی بات پر ثبوت نہ دے سکے،کھودا پہاڑ نکلا چوہا۔دانیال عزیز نے کہا انہوں نے آٹا،چینی اسکینڈل کی رپورٹس دبا دیں، سب کو پتہ ہے کہ دن دیہاڑے اس ملک میں کیا ہو رہا ہے۔انہوںنے کہاہک سپریم کورٹ نے اتوار کو لکھا ہے کہ تمام ججز کو تشویش ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام کالے کرتوتوں کی وجہ سے ڈالر اور اسٹاک ایکسچینج کدھر ہے۔انہوںنے کہاکہ شوگر سیکنڈل کی رپورٹ آئی وہ ان نے دبا دی ہیں،انہوں نے جو پاکستان کے ساتھ کیا ہے ان کے یہ جواب دیں گے۔ دانیال عزیز نے کہاکہ سن کو بس میں میں میں کرنا آتا ہے ،یہ کہتا ہے کہ میں نے امپائر رکھے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف چلی گئی ہے کہ ہمارے پاس کوئی مذاکرات کی گنجائش نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…