پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج نہیں ہوسکتا، ق لیگ نے واضح کر دیا

datetime 6  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک ٗ این این آئی)ترجمان ق لیگ کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا، اجلاس آج نہیں ہوسکتا۔ق لیگ ترجمان نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کا سادہ آرڈر نہیں مانتے وہ غیر قانونی ہے۔ترجمان ق لیگ کا کہنا ہے کہ گزٹ نوٹی فکیشن جاری ہوا

تو ہی پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوگا۔دوسری جانب ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اسمبلی اجلاس آج ہی ہوگا۔دوست محمد مزاری کے ایک حکم نامے کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس شام ساڑھے 7 بجے طلب کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وکلاء سے مشاورت کے بعد اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کا کہنا ہے کہ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے گزشتہ روز سپریم کورٹ کو یقین دہانی کرائی تھی۔علاوہ ازیں مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کیلئے عزت اور احترام ہے ،پرویز الٰہی اور ان کے صاحبزادے پنجاب میں آئینی بحران پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ نئے وزیراعلی کا انتخاب فوری ہونا آئینی ضرورت ہے، پنجاب اسمبلی کا اجلاس بغیر کسی وجہ کے ملتوی کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں ہمارے ساتھ 200 سے زائد ارکان ہیں،گورنر ہائوس میں جومیٹنگ ہوئی اس میں حکمران جماعت کے 146 ارکان موجود تھے۔عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں اکثریت کھو دینے پر یہ بہانے سے اجلاس ملتوی کرنا چاہتے ہیں، یہ پنجاب اسمبلی کا الیکشن ہے ضلع کونسل گجرات کا نہیں۔انہوںنے کہا کہ منڈی بہاائولدین اور گجرات سے ڈنڈا بردار فورس منگوائی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…