بینرز پر امریکہ نہ لکھیں، وزیر مملکت زرتاج گل کی آڈیو وائرل ہوگئی

2  اپریل‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کی آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں وہ کارکنوں سے احتجاج کرنے کی اپیل کر رہی ہیں ساتھ ہی امریکا

کے خلاف نعرے نہ لگانے کا بھی کہہ رہی ہیں۔زرتاج گل نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں اس بات کی تصدیق کی کہ یہ آڈیو پیغام ان ہی کا ہے۔آڈیوبیان میں انہیں کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ آپ لوگوں کو ریلی نہیں نکالنی، بینرز لے کر کھڑیہونا اور بیٹھنا ہے تاکہ ٹریفک بلاک ہوجائے، آپ نے بینرز پر لکھوانا ہے ہم امت مسلمہ کے لیڈرکے ساتھ کھڑے ہیں،آپ نے بینرز پر لکھواناہے یہ نا انصافی ہم نہیں ہونے دیں گے۔زرتاج گل کا آڈیو پیغام میں مزید کہنا تھا کہ بینرز پر امریکا نہ لکھیں، یہ ضرور لکھیں ضمیر فروش نامنظور، وزیراعظم کیالگ سے بینرز چھاپیں کہ ہم عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں۔وزیر مملکت برائے موسمی تبدیلی زرتاج گل نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ یہ ان کاہی آڈیوکلپ ہے۔ان کاکہناتھاکہ سازش بہت سارے ممالک کی طرف سیکی جارہی ہے،کسی ملک کا نام نہیں لیتی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…