جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

آرمی چیف کور ہیڈکوارٹر پشاور پہنچ گئے

datetime 30  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ کیا جس میں سیکیورٹی صورتحال اور صوبے میں ضم ہونیوالے قبائلی اضلاع میں سماجی و ترقیاتی کاموں پر بریفنگ کی گئی جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کیپٹن سعد اور لانس نائیک عرفان شہید کی نماز جنازہ میں شرکت اور کہاہے کہ شہداء کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی،

پاکستان میں مکمل امن واپس آئے گا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ کیا، جہاں انہیں موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور نئے ضم ہونے والے قبائلی اضلاع میں ترقیاتی کاموں پر پیشرفت سے تفصیلی آگاہ کیا گیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نئے انضمام شدہ اضلاع میں سماجی و اقتصادی ترقی کے منصوبوں کی تکمیل کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنے پر سیکورٹی فورسز کی تعریف کی، اور قرار دیاکہ یہ سازگار ماحول علاقے میں دیرپا استحکام اور پائیدار ترقی کے لئے ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے اور دہشتگردی کو فیصلہ کن شکست دینے کیلئے پوری قوم کے متحد ردعمل کی ضرورت ہے۔ بعد ازاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کیپٹن سعد بن عامر شہید اور لانس نائیک محمد عرفان کی نماز جنازہ میں شرکت کی، جنہوں نے جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، گورنر کے پی شاہ فرمان اور صوبائی وزراء بھی موجود تھے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دہشت گردی کی لعنت کے مکمل خاتمے کے لئے پاک فوج پرعزم ہے، شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور پاکستان میں مکمل امن واپس آئے گا،قبل ازیں کور ہیڈ کوارٹرز آمد پر کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے آرمی چیف کا استقبال کیا ۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…