پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

ق لیگ کو وزارت اعلیٰ پنجاب دینے کا فیصلہ بڑا سوچ سمجھ کرکیا بڑے مقاصد کیلئے مشکل فیصلے کرنے پڑتے ہیں وزیراعظم عمران خان

datetime 30  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دھمکیوں کے باوجود کسی کے سامنے نہیں جھکوں گا تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گی۔خارجہ پالیسی کے پیش نظرخط زیادہ لوگوں کیساتھ شیئرنہیں کرسکتے،عدم اعتماد ناکام ہو گی، ق لیگ کووزارت اعلی دینے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا۔

عثمان بزدار نے پی ٹی آئی کے منشور کو احسن طریقے سے آگے بڑھایا، وزیراعظم عمران خان نے ان خیالات کا اظہار  پارٹی ترجمانوں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور دھمکی آمیز خط پر بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ چیف جسٹس کو خط دکھانے کا مقصدخط کی حقیقت کو آشکار کرنا ہے خط میں دھمکی دی گئی کہ عدم اعتماد ناکام ہونے پر سنگین نتائج ہوں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ خط چیف جسٹس کیساتھ شیئرکرنے کی پیشکش کردی ہے خارجہ پالیسی کے پیش نظرخط زیادہ لوگوں کیساتھ شیئرنہیں کرسکتے، 7مارچ کوہمیں خط موصول ہوا ہے خط میں براہ راست تحریک عدم اعتماد کا ذکر ہے جیسے ہی ہمیں خط ملا،تحریک عدم اعتمادفوری پیش ہوگئی۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں ہمیشہ سے عالمی طاقتیں حکومتوں پر اثرانداز ہوتی رہیں قوم سے وعدہ کیاہے کہ کبھی کسی کے سامنے نہیں جھکوں گا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے ارکان نے رابطے شروع کردئیے ہیں جلدبلوچستان عوامی پارٹی کے ارکان کی واپسی ہو گی آئندہ چندروز میں تمام تر صورتحال واضح ہوجائیگی۔ترجمانوں نے وزارت اعلی پنجاب ق لیگ کو دینے پر سوالات کیے تو وزیراعظم نے واضح کیا کہ ق لیگ کووزارت اعلی دینے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا بڑے مقصدکے حصول کیلئے مشکل اور بڑے فیصلے کرنے پڑتے ہیں کچھ لوگ ذاتی مفاد کیلئے ضمیرفروش بن جاتے ہیں، وزیر اعظم نے کہا کہ عثمان بزدار نے پی ٹی آئی کے منشور کو احسن طریقے سے آگے بڑھایا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…