بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعظم نے پیر کے روز پرویز الٰہی کو بزدار کا استعفیٰ دکھایا پہلے میرے عدم اعتماد سے نمٹ لیں پھر بزدار کا استعفیٰ گورنر کو بھجوایا جائےگا، وزیراعظم

datetime 30  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے چوہدری پرویز الہی کو منحرف اراکین کی واپسی کا ٹاسک سونپ دیا،منحرف اراکین کے تمام تحفظات دور کروں گا، ان کی پارٹی میں عزت پر کوئی حرف نہیں آئے گا۔ وزیرا عظم ہائوس اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے چوہدری پرویز الہی نے ملاقات کی ملاقات میں مونس الہی بھی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار کا استعفی چوہدری پرویز الہی کو دکھاتے ہوئے کہا کہ پہلے میرے خلاف عدم اعتماد سے نمٹ لیں، پھر استعفی گورنر پنجاب کو بھجوایا جائے گا۔ وزیراعظم نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ گورنر پنجاب کو جس وقت استعفی بھجوایا اسی روز منظور ہو جائے گا ۔ ملاقات میں وزیراعظم نے چوہدری پرویز الہی کو منحرف اراکین کی واپسی کا ٹاسک سونپ دیا جس پر چوہدری پرویز الہی نے ارکان کو واپس لانے کی حامی بھر لی چوہدری پرویز الہی نے منحرف ارکان سے روابط بارے بھی وزیراعظم کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ منحرف ارکان کے شدید تحفظات ہیں جس پر وزیراعظم نے کہا کہ منحرف اراکین کے تمام تحفظات دور کروں گا ان کی پارٹی میں عزت پر کوئی حرف نہیں آئے گا منحرف ارکان کی واپسی کی صورت میں پرویز الہی گارنٹر ہوں گے منحرف ارکان کے حلقے کے مسائل اور فنڈز دلوانا چوہدری پرویز الہی کے ذمہ ہو گا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کو بری طرح شکست دینا میرا مشن ہے ۔ چوہدری پرویز الہیٰ نے عمران خان کو یقین دہانی کرواتے ہوئے وعدہ کیا کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے میں مکمل کردار ادا کروں گا ملاقات میں پنجاب میں تحریک عدم اعتماد پر کاروائی میں تاخیر کا فیصلہ کیا گیا ہے مرکز میں عدم اعتماد پر فیصلہ آنے کے بعد اجلاس بلایا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…