جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

ن لیگ نے ق لیگ کے پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کے فیصلے کا ذمے دار مونس الہٰی کو قرار دیدیا

datetime 29  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن )نے ق لیگ کے پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کے فیصلے کا ذمے دار مونس الہٰی کو قرار دیدیا۔مسلم لیگ (ن )کے رہنما رانا ثنا اللّٰہ نے کہاکہ مونس الہٰی نے ملاقات میں کہا وزارت اعلیٰ دیں تو ٹھیک ورنہ ہم خاموش ہوں گے، ہم نے چوہدری مونس الہٰی کے مطالبے کو تسلیم کرلیا اور انہی کے کہنے پر بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی لیکن

انہوں نے وزیراعظم کے پاس جا کر بات کرلی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا ء اللّٰہ نے کہا کہ چوہدری شجاعت نے کہا یہ لوگ اسمبلی توڑ سکتے ہیں اسلئے عدم اعتماد کی تحریک پیش کریں، چوہدریوں کی سیاست میں ایسا پہلی بار ہوا، اس سے پہلے کبھی چوہدریوں نے ایسے فیصلے نہیں کیے، چوہدری صاحب کسی قیمت پر پی ٹی آئی کی حمایت پر پنجاب کے وزیراعلیٰ نہیں بن سکتے۔انہوں نے کہا کہ یہ ٹوٹل گیم ہار چکے ہیں، ان کے پاس ایک ہی باعزت راستہ ہے کہ استعفیٰ دیں، ہم نے منحرف اراکین کے بغیر نمبرز پورے کیے ہیں۔انہوںنے کہاکہ علی وزیر جیل میں ہے، اس کا پروڈکشن آرڈر جاری ہونا ہے، اسلم بھوتانی کو شامل کر کے 163ہوگئے ہیں، 4 ووٹ بی اے پی کے آپ کے سامنے ہیں، پی ٹی آئی کے ناراض لوگوں کو شاید شامل کرنے کی ضرورت بھی نہ پڑے، 2 آزاد ، 3 ووٹ ق لیگ کے ملا کر 172 کا ہندسہ پورا ہو جاتا ہے۔مسلم لیگ (ن )کے رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ناراض لوگوں میں پانچ آزاد حیثیت سے جیت کرآئے، آزاد امیدوار منتخب ہونے والا پی ٹی آئی کے منشور کو ہرا کر منتخب ہوا۔رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ حکومت کے 6 دن باقی رہ گئے ہیں، وہ لوگ جو پی ٹی آئی سے ناراض تھے وہ پچھلے ڈیڑھ دو سال سے ناراض ہیں، یہ غلط ہے کہ ان کو نوٹوں کی بوریاں دی گئی ہیں۔لیگی رہنما نے کہا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کے کئی گروپ ہیں، اب تو بزدار کا بھی گروپ بن گیا ہے، علیم خان گروپ کے پاس تیس سے چالیس لوگ ہیں جبکہ ترین گروپ کے پاس بھی 10سے 12 لوگ ہیں، چھینہ گروپ کے کچھ لوگ ہیں۔انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری صاحب اپنے بھائی سے تردید کرادیں کہ انہوں نے ہمیں ووٹ کی یقین دہانی کرائی یا نہیں، اگر ہمیں ضرورت ہو تو شاہ محمود قریشی کے گھر سے ایک ووٹ ملے گا، پرویز خٹک اپنے بھائی کو نہیں روک سکے، وہ جے یو آئی میں چلے گئے۔انہوںنے کہاکہ ایم کیو ایم کے ساتھ مذاکرات کررہے ہیں، وہ لوگ صحیح سیاسی مذاکرات کررہے ہیں، ایم کیو ایم اپنے فیصلے کیلئے تفصیل سے مذاکرات کررہی ہے، سیاسی جماعتیں اپنے فیصلے کرنے میں آزاد ہیں۔رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ مذاکراتی ٹیم کی سربراہی پرویز خٹک صاحب کررہے ہیں، اسد عمر بھی مذاکراتی ٹیم میں شامل ہیں، وہ آج تک اپنے بھائی زبیر عمر کو تو قائل کر نہیں سکے۔مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہاکہ ن لیگ کا ہر فیصلہ اپنے لیڈر نواز شریف کی منظوری سے ہورہا ہے، ان کی اجازت سے پرویز الہٰی کو وزارت اعلیٰ دینے کا فیصلہ کیا اور دعائے خیرہوئی، مسلم لیگ ن اپنے اصولوں اور لیڈر کے بیانیے پر قائم رہتے ہوئے ملکی سیاست کو آگے بڑھائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…