جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

استعفیٰ واپس نہیں ہوگا اور عدم اعتماد کے حق میں ووٹ دوں گا، طارق چیمہ کا دوٹوک اعلان

datetime 29  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما طارق بشیر چیمہ نے ایک بار پھر استعفیٰ واپس نہ لینے اور عدم اعتماد کے حق میں ووٹ دینے کا دوٹوک اعلان کردیا۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں طارق بشیرچیمہ نے

کہاکہ کس نے اطلاع دی کہ پارٹی سے ناراض ہوں؟ میڈیا کے دل میں جو آتا ہے چلا دیتے ہیں۔صحافی نے سوال کیا کہ فرخ حبیب نے ٹوئٹ میں کہاطارق بشیر چیمہ دوریاں پیدا کر رہے تھے، اس پران کا کہنا تھاکہ میں نے فرخ حبیب سے مشورہ کیاہوگا، اسے ناراضی کا پتہ ہوگا۔انہوں نے ایک بار پھر دوٹوک اعلان کیا کہ استعفیٰ واپس نہیں لوں گا اور وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے حق میں ووٹ دوں گا۔طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھاکہ شہبازشریف سمیت اپوزیشن کے کسی رہنما سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، ق لیگ میں ہوں، چوہدری شجاعت کے ساتھ ہوں،ان کا کارکن ہوں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز طارق بشیر چیمہ نے وزارت سے مستعفی ہونے اور عدم اعتماد میں عمران خان کے خلاف ووٹ دینے کا اعلان کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…