بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

باپ کے ارکان نے رابطے شروع کردئیے، وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس کی اندرونی کہانی

datetime 29  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں ہونے والے حکومتی ترجمانوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی جس کے مطابق حکومتی ترجمانوں کو دھمکی آمیز خط پر بریفنگ دی گئی اور وزیراعظم نے ترجمانوں کو ہدایت کی کہ دھمکی آمیز خط کا معاملہ اجاگر کریں۔

ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دھمکی آمیز خط چیف جسٹس آف پاکستان کے ساتھ شیئر کرنے کی پیشکش کر دی ہے، خط پاکستان کے خلاف سازش ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ دھمکی آمیز خط وزیر اعظم کو تحریک عدم اعتماد جمع ہونے سے ایک دن پہلے ملا۔وزیراعظم نے شرکا کو بتایا کہ دھمکی آمیز خط کا براہ راست تحریک عدم اعتماد سے تعلق ہے، پارلیمنٹ میں خط اس لیے پیش نہیں کرسکتے کیونکہ اپوزیشن کو اسپیکر پر اعتبار نہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا کہ تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے شرکا کو یہ بھی بتایا کہ بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے اراکین نے رابطے شروع کردیے ہیں۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ کے جلسہ عام سے خطاب میں کہا تھا کہ ملک میں باہر سے پیسے کی مدد سے حکومت تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ہمیں لکھ کر دھمکی دی گئی، میرے پاس خط ہے جو اس بات کا ثبوت ہے؟وزیراعظم نے اس موقع پر خط نکالا، عوام کے سامنے لہرایا اور پڑھے بغیر رکھ لیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…