بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

رضوان اور اسمتھ کے بعد ایڈم زمپا نے بھی تکیہ اٹھا لیا

datetime 29  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)آسٹریلیا کی وائٹ بال ٹیم میں شامل لیگ اسپنر ایڈم زمپا نے بھی پاکستانی کرکٹر محمد رضوان اور ساتھی کرکٹر اسٹیو اسمتھ کے بعد تکیہ اٹھالیا ۔ گزشتہ دنوں پاکستان سے تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کی سیریز کیلئے آسٹریلوی ٹیم کے کھلاڑی لاہور پہنچے تھے۔ اس دوران آسٹریلیا کی وائٹ بال ٹیم میں شامل لیگ اسپنر ایڈم زمپا پاکستانی کرکٹر محمد رضوان اور ساتھی

کرکٹر اسٹیو اسمتھ کے بعد تکیہ اٹھالیا۔آسٹریلوی وائٹ بال کے کھلاڑی جب رات گئے لاہور ائیرپورٹ پہنچے تو لیگ اسپنر ایڈم زمپا اپنے ساتھ تکیہ لیکر آئے۔زمپا کو اپنے تکیے کو جھپی ڈالے ہوئے دیکھا گیا جس کی تصاویر بھی انٹرنیٹ پر وائرل ہوئیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل جب آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم 24 سال بعد 27 فروری اتوار کے روز پاکستان پہنچی تو ہوٹل آمد پر دیکھا گیا تھا کہ آسٹریلوی بیٹر اسٹیو اسمتھ نے پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان کی طرح اپنا تکیہ اٹھایا ہوا تھا۔یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے ہمیشہ تکیہ ساتھ رکھنے کی ویڈیوز گزشتہ سال کے آخر میں وائرل ہوئیں جس کے حوالے سے شائقین میں تجسس پایا جارہا تھا تاہم بعد ازاں رضوان کی ویڈیو جاری کی گئی جس میں انہوں نے کہا کہ جہاں تک تکیے کی بات ہے تو یہ تکیہ میڈیکیٹڈ ہے، کیوں کہ بطور وکٹ کیپر میرا ہمیشہ گردن کا مسئلہ رہتا ہے، وکٹ کیپنگ کے دوران اوپر نیچے بیٹھنا ہوتا ہے، فیلڈنگ کے دوران بھی ہیلمٹ اور بیٹنگ میں بھی ہیلمٹ پہننا ہوتا ہے جس کی وجہ سے گردن بالکل سکڑ سی جاتی ہے۔رضوان نے بتایا کہ مجھے لوگوں نے میڈیکیٹڈ تکیہ ریفر کیا جس کی وجہ سے مجھے کافی سکون ہوتا ہے سونے میں ، جب ریکوری ضروری ہوتی ہے تو اس میں نیند کا کردار انتہائی اہم ہوتا ہے اس لیے میں اسے اپنے ساتھ ہی رکھتا ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…