منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

وزیر اعلیٰ بھی بن جاؤں گا اور عمران خان بھی وزیر اعظم رہیں گے،چوہدری پرویز الٰہی

datetime 29  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ہمیں اطلاعات ملی تھیں مریم بی بی گروپ مسلم لیگ (ق)کو وزار ت اعلیٰ دینے کیلئے تیار نہیں تھا، شہباز شریف پارٹی کے صدر ضرور ہیں وہ نوازشریف کے ویٹو کا رخ نہیں موڑ سکتے، طارق بشیر چیمہ کو منانے کی کوشش کررہے ہیں،آصف علی زر داری سے احترام کا رشتہ ہے اور رہے گا،

وزیراعظم عمران خان سے د وبارہ ملاقات ہوئی ہے،وزیر اعلیٰ بھی بن جاؤنگا اور عمران خان بھی وزیر اعظم رہیں گے،خط کے معاملے پر عمران خان سے کوئی بات نہیں ہوئی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الٰہی نے کہاکہ 35سال بعد شہباز شریف ہمارے گھر آئے تھے اور پھر ہمیں کھانے پر بلایا گیا اور ہم نہیں گئے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں اطلاعات ملی تھیں کہ مریم بی بی گروپ کو ہمارا جانا پسند نہیں تھا اور وہ نہیں چاہتے ہیں پانچ سات سیٹوں والوں کو سب کچھ دے دیں۔ ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے پرویز الٰہی نے کہاکہ پہلے بھی ہمارے ساتھ تین بار ایسا ہو چکا ہے، پیپلز پارٹی کے رہنما آصف علی زر داری نے مسلم لیگ (ن)کو کہا آپ اگر وزارت اعلیٰ مسلم لیگ (ق) کونہیں دیتے تو ہم پیچھے ہٹ جاتے ہیں، آصف علی زر داری مجھے بھی کہتے رہے اور (ن)لیگ والوں کو بھی مناتے رہے تاہم ہمیں اطلاعات مل رہی تھیں کہ وزار ت اعلیٰ کا ٹائم پیریڈ تین چار ماہ کا ہے اس سے زیادہ نہیں ہوگا، ان کی بد قسمتی اور ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمیں باتوں کا پتہ چل جاتا ہے۔ پرویز الٰہی نے کہاکہ ہماری تحریک انصاف سے بھی بات چیت چل رہی تھی اور ہم نے کہا ہمیں آپ پر اعتماد نہیں ہے انہوں نے کہاکہ ہم سنجیدہ ہیں، اب پہلے والی صورتحال نہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے اپنی پارٹی اور حلقے کے لوگوں کے ساتھ بات کی ہے جنہوں نے ہمیں مشورہ دیا کہ ہمارا اتحاد فطری پی ٹی آئی کیساتھ بنتا ہے۔

طارق بشیر چیمہ کے حوالے سے سوال پر پرویز الٰہی نے کہاکہ طارق چیمہ پہلے مشورے میں شامل تھے بعد میں ان کو یہ چیز پسند نہیں آئی اور ہمیں کہا کہ ساڑھے تین سال آپ کی وجہ سے گزارا کیا ہے اب میں نے وزیر اعظم کو ووٹ نہیں دینا۔ پرویز الٰہی نے کہاکہ طارق بشیر چیمہ سے دوبارہ میری بات ہوئی ہے او ر وہ اپنی بات پر قائم ہیں۔انہوں نے کہاکہ اسلم بھوتانی بھی ہمارے ساتھ تھے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ شہباز شریف کا اپنا ایک

سٹیٹس ہے لیکن وہ اپنے بھائی نوازشریف کے ویٹو کا رخ بھی نہیں موڑ سکتے۔ اس سوال کہ ”کیاآپ وزیر اعلیٰ بن جائیں گے اور وزیر اعظم عمران خان بھی بچ جائیں گے“جس پر پرویز الٰہی نے کہاکہ ویزر اعلیٰ بھی بن جاؤنگا اور وزیر اعظم عمران خان بھی رہیں گے۔ پرویز الٰہی نے کہاکہ آصف علی زر داری سے احترام کا رشتہ ہے اسی طرح رہے گا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ خان صاحب نے خود فون کیا کہ میں انتظار کررہاہوں چوہدری صاحب آ جائیں جب میں عمران خان سے ملنے گیا تو عمران خان نے بتایاکہ سچی بات ہے ہم نے فیصلہ کرلیا ہے اور ابھی میڈیا کو بھیج رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ دوبارہ عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے عمران خان کہا آپ کا رسپورنس اچھا آیا ہے، ایم کیو ایم کے ساتھ بھی ہمارے بات چیت چل رہی ہے جس پر میں نے وزیر اعظم کو کہاکہ ایم کیو ایم کو گورنر شپ اور شپنگ کی وزارت بھی دیں وہ کہہ رہے ہیں ہم کررہے ہیں، پرویز خٹک سے رابطہ ہوا انشاء اللہ ایم کیو ایم آن بورڈ ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ لندن میں مونس الٰہی کی جہانگیر ترین سے ملاقات نہیں ہوسکی تاہم جہانگیر ترین کے بیٹے مونس الٰہی کی بات کروائی ہے،جہانگیر ترین گروپ (آج)بدھ کو میرے پاس آئیگا۔وزیر اعظم کو ملنے والے دھمکی آمیز خط کے حوالے سے سوال پر پرویز الٰہی نے کہاکہ خط کے معاملے پر وزیر اعظم سے بات نہیں ہوئی ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…