جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

عمران خان اور پرویز الہٰی کی مشکلات میں اضافہ ترین اور علیم گروپس کے بعد ایک اور گروپ ایکٹو ہو گیا

datetime 29  مارچ‬‮  2022 |

لاہور (آن لائن) عمران خان اور پرویز الہٰی کی مشکلات میں اضافہ ۔۔ترین اور علیم گروپس کے بعد ایک اور گروپ ایکٹو ہو گیا ۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے نالاں پنجاب اسمبلی میں چھینہ گروپ کے ارکان نے صوبے میں بلدتی سیاسی صورتحال کا جائزہ لینے

اور پنجاب اسمبلی میں حکمت عملی طے کرنے کے لئے فوری اجلاس طلب کرلیا ہے۔ جس میں صوبے میں موجودہ سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور طے کیا جائے گا کہ پنجاب اسمبلی کا ہم خیال گروپ نامزد وزیراعظم پنجاب چودھری پرویز الٰہی یا اپوزیشن میں سے کس کی حمایت کرے گا۔ واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ہم خیال گروپ نے چند روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کر کے انہیں اپنے مکمل حمایت کا یقین دلایا تھا۔ واضح رہے کہ چھینہ گروپ نے یہ اجلاس کل بروز جمعرات کو طلب کرلیا ہے۔ اس گروپ کے قومی اسمبلی میں دو اور پنجاب اسمبلی میں 15 اراکین موجود ہیں۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنما عبداالعلیم خان نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکائونٹ سے پی ٹی آئی نکال دیا۔ عبدالعلیم خان کی جانب سے پی ٹی آئی نکال کر عبدالعلیم خان رکھا گیا ہے جس کے ساتھ ہی ان کا آفیشل اکائونٹ کا بلیو ٹک بھی ہٹا دیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق بلیو ٹک مذکورہ سوشل میڈیا کی پالیسی کے تحت نام کی تبدیلی پر ہٹایا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…