اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

لمحہ بہ لمحہ بدلتی صورتحال، حکومت کے ایک اور اتحادی اپوزیشن سے جا ملے

datetime 29  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)بلوچستان سے آزاد رکن اسمبلی اسلم بھوتانی نے حکومت سے علیحدگی کا اختیار کرتے ہوئے اپوزیشن کی حمایت کااعلان کیا ہے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ پرویز الہٰی وزیر اعلیٰ پنجاب نہیں بن سکتے، نمبرز ہمارے پاس ہیں اپوزیشن جسے نامزد کرے گی وزیراعلیٰ وہی ہوگا۔وہ بلوچستان سے منتخب ایم این اے اسلم بھوتانی کی جانب سے

حکومت سے علیحدہ ہونے اور اپوزیشن کی حمایت کا اعلان کر نے کے مورقع گفتگوکررہے تھے۔اس موقع پر بلاول، اختر خان مینگل، ایاز صادق اور دیگر بھی موجود تھے۔آصف زرداری نے کہا کہ ملک کو بچانے کی غرض سے ہم نے (ق) لیگ کو بھی دعوت دی وہ ہمارے ساتھ چلنے کیلئے تیار تھے کہ معلوم نہیں انہیں کیا ہوا کہ وہ کہیں اور چلے گئے، (ق) لیگ تنگ نظر ہے، پرویز الٰہی وزیراعلیٰ نہیں بن سکتے، ان کا رویہ تبدیل کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہے۔آصف زرداری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے نمبرز ہمارے پاس ہیں حکومت کے پاس نہیں، جسے اپوزیشن نامزد کرے گی وزیراعلیٰ پنجاب وہی ہوگا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردی، قبل ازیں جمہوری وطن پارٹی اور بلوچستان عوامی پارٹی بھی ہمارے ساتھ شامل ہوچکے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ خان صاحب کی عادت ہے جھوٹے الزامات عائد کرنا، عدم اعتماد کیلئے ہمارے نمبرز پورے تھے اور اب اس سے بھی زیادہ ہیں، ایم کیو ایم کا ایک مطالبہ نہیں ہے ہم آج بھی ان کے کسی مطالبے سے انکار نہیں کررہے، کراچی کی ترقی کیلئے ہمیں ایم کیو ایم کے ساتھ دیرپا تعلقات قائم کرنے ہیں۔اسلم بھوتانی نے کہا کہ میں اپوزیشن نہیں بلکہ آصف زرداری کے ساتھ ہوں ان کے بہت احسانات ہیں مجھ پر، آصف زرداری جہاں ہیں میں بھی ان کے ساتھ ہوں،

آصف زرداری کا حکم ہوا تو میں حاضر ہوں۔انہوں نے کہاکہ اختر مینگل نے مجھے کہا کہ زرداری صاحب کے پاس چلتے ہیں،مجھے ڈاکٹر مالک نے بھی پیغام بھیجا کہ آپ اپوزیشن کے ساتھ جائیں۔اختر مینگل نے کہاکہ اسلم بھوتانی نے جو باتیں کی وہ ڈھکی چھپی نہیں،اسلم بھوتانی نے ذہنی طور پر اپوزیشن کے ساتھ چلنے کا پہلے ہی فیصلہ کرلیا تھا۔سر دار ایاز صادق نے کہاکہ میں اسلم بھوتانی صاحب کو ویلکم کہتا ہوں،حکومت کو چھوڑ کر

اپوزیشن میں لوگ کیوں آرہے ہیں؟ یہ بڑی وجہ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ شاہ زین، بی اے پی، بھوتانی صاحب کے بعد پی ٹی آئی کے ممبران بھی ہمارے ساتھ آرہے ہیں،اس کی بنیادی وجہ یہ ہے یہ حکومت نااہلیت کیساتھ اتحادیوں کیساتھ بھی رویہ اسکا اچھا نہیں تھا۔اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ سلیکٹڈ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردی، قبل ازیں جمہوری وطن پارٹی اور بلوچستان عوامی پارٹی بھی ہمارے ساتھ شامل ہوچکے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ خان صاحب کی عادت ہے جھوٹے الزامات عائد کرنا،

عدم اعتماد کے لیے ہمارے نمبرز پورے تھے اور اب اس سے بھی زیادہ ہیں، ایم کیو ایم کا ایک مطالبہ نہیں ہے ہم آج بھی ان کے کسی مطالبے سے انکار نہیں کررہے، کراچی کی ترقی کیلئے ہمیں ایم کیو ایم کے ساتھ دیرپا تعلقات قائم کرنے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جہاں تک عمران خان کے جھوٹے الزامات ہیں اس کو ہم چیلنج کرتے ہیں وہ خط سامنے لائیں،متحدہ اپوزیشن کی تعداد تحریک عدم اعتماد کے وقت تعداد مکمل تھی آج اس سے بھی زیادہ ہے،ہم اپنی تعداد کے ساتھ ساتھ اتحادیوں کو اس لئے ساتھ لے کر چلے تاکہ اصلاحات اور مسایل کا حل نکالیں۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…