اتوار‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پرویز الٰہی نے اتحادی بننے پر مٹھائی بھی کھائی تھی، مجھے یہ فیصلہ قبول نہیں ہے، آصف زرداری کا چوہدری شجاعت سے رابطہ

datetime 29  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)سابق صدر آصف زرداری اور (ق) لیگ کے صدر چوہدری شجاعت کا رابطہ ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی کی وزارت اعلیٰ کے لیے نامزدگی کے بعد آصف زرداری نے شدید خدشات کا اظہار کیا ہے اور رات گئے ایک قریبی شخص کو چوہدری برادران کے گھر بھیجا۔ذرائع کے مطابق آصف زرداری

کے قریبی شخص نے چوہدری برادران کو سابق صدر کا پیغام پہنچایا کہ انہیں یہ فیصلہ قبول نہیں ہے، آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ہم اپنی مرضی کی تبدیلی لائیں گے، ق لیگ والے پتہ نہیں کیوں ادھر چلے گئے، (ق) لیگ اور پی پی میں فیصلہ ہوا تھا اور اپوزیشن نے (ق) لیگ کی تمام باتیں بھی مان لی تھیں۔ذرائع کے مطابق آصف زرداری سے ملاقات کے بعد پرویز الٰہی نے اتحاد بننے پر مٹھائی بھی کھائی تھی لیکن (ق) لیگ کے فیصلے پر اب سابق صدر نے حیرانی کا اظہار کیا ہے۔ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری کے قریبی شخص نے چوہدری برادران کو پیغام دیا ہے کہ وہ اپنا فیصلہ تبدیل کریں کیونکہ سابق صدر نہیں چاہتے ان کے آپس میں رابطے اور اتحاد ٹوٹے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ رات آصف زرداری کے پیغام کے بعد دونوں جماعتوں کی اعلیٰ قیادت کا ملاقات کا امکان ہے جس میں (ق) لیگ پر فیصلے کی تبدیلی کے لیے بھرپور دباؤ ڈالا جائے گا۔ذرائع کے مطابق آصف زرداری چوہدری برادارن کو پی ٹی آئی حکومت کی مدد نہ کرنے کا کہہ سکتے ہیں۔ آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جس کو نامزد کرے گی وہی وزیراعلیٰ پنجاب بنے گا، پنجاب میں بھی ہم اپنی مرضی کی تبدیلی لائیں گے، پنجاب میں مشاورت سے وزیراعلیٰ کا امیدوار لائیں گے۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…