جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

پرویز الہٰی نے کہا تھا مل کر فیصلہ کریں گے پھر ٹی وی سے پتہ چلا کہ وہ وزیر اعلیٰ بن رہے ہیں، ایم کیو ایم

datetime 29  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) پاکستان کے رہنما وسیم اختر نے حکومت کے ساتھ وزارت سے متعلق بات کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے حکومت سے وزارت کی بات نہیں کی، حکومتی ٹیم آئی تھی، دیرینہ مسائل سامنے رکھے۔

ایک انٹرویومیں وسیم اختر نے کہا کہ پرویز الٰہی کے فیصلے کا علم ٹی وی کے ذریعے ہوا، ق لیگ نے کہا تھا کہ مل کر فیصلہ کریں گے، اس کے بعد انھوں نے یہ فیصلہ کیا۔وسیم اختر نے کہا کہ اس پر افسوس ہوتا ہے، پانچ سیٹوں پر وزارت اعلیٰ مل سکتی ہے تو ہماری 7 سیٹ پر مسائل حل کروادیں، پرویز الہٰی نے ہم سے کہا تھا مل کر فیصلہ کریں گے، اب پتہ چلا ہے موصوف معاملات طے کر آئے اور حلف کی بات ہورہی ہے۔رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ بحری امور کی وزارت پر ذکر ضرور آیا تھا، مگر ہم نے توجہ نہیں دی، ہمارے ایشوز حل کروا دیں پھر ہم کوئی نہ کوئی فیصلہ کر لیں گے۔وسیم اختر نے کہا کہ حکومت سے کہا ہے ہمارے مسائل حل کردے ہم فیصلہ سنا دیں گے، حکومت لاپتہ افراد، بند دفاتر کا مسئلہ حل کروائے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک ہمارا کسی جانب جھکاؤ نہیں ہے، ہم نے حکومت کے سامنے 3 مطالبات رکھے ہیں، ہمارے سو لوگ گھر آتے دکھنے چاہئیں، ہمارے بند دفاتر کھلتے نظر آنے چاہئیں، سندھ کے شہری علاقوں میں ہمیں سیاست کے مواقع نہیں ملتے۔وسیم اختر نے کہا کہ وزیر اعظم ملک کے چیف ایگزیکٹو ہیں ہمارے مطالبات حل کریں، ہم پر جعلی کیسز ختم کروائیں، حکومت نے ہمیں کہا ہے ہمارے مسائل حل کروائے گی، حکومت کوشش کرے تو کوئی نہ کوئی نتیجہ آسکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…