منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

یہ کیسی عالمی سازش ہے کہ چپڑاسی تک کو پتہ نہیں رانا ثناء اللہ کا وزیر داخلہ شیخ رشید کو جواب

datetime 29  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)ن لیگ کے سینئر مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ یہ کیسی عالمی سازش ہے جس کا چپڑاسی تک کو پتا نہیں؟۔ وفاقی وزیر شیخ رشید کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ عمران خان دو گھنٹے

یوتھیوں کا سر کھاتا رہا اور آخر میں جھوٹا خط نکال کر لہرادیا۔روزنامہ جنگ کے مطابق انہوں نے کہا کہ مہنگائی مارچ ابھی گوجرانوالہ ہی پہنچا تھا کہ باس اور چپڑاسی کا رنگ اُڑ گیا، یہ اڑی اڑی رنگت بتا رہی ہے کہ باس اور چپڑاسی اچھے خاصے گھبرائے ہوئے ہیں۔قبل ازیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے جلسے تو سارے راستے میں میری توقع سے زیادہ کم ہیں، راستے میں کسی بھی جگہ چار پانچ ہزار سے زیادہ لوگ نہیں تھے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا تاریخی عوامی سمندر کا اجتماع ہوا جس پر وزارت داخلہ پولیس اور انتظامیہ کو مبارکباد دیتا ہوں۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ایم کیو ایم کے تمام مطالبات کو صوبے اور وفاق میں جائز قرار دیتے ہوئے ان مطالبات کو تسلیم کرلیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عدم اعتماد کے معاملے پر (ن )لیگ کے وفد نے گزشتہ روز پارلیمنٹ لاجز میں ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات کی جس میں دونوں سیاسی جماعتوں کے درمیان موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت ہوئی۔ملاقات میں (ن )لیگ کی جانب سے احسن اقبال، رانا ثنا اللہ، ایاز صادق، سعد رفیق جبکہ ایم کیو ایم کی جانب سے خالد مقبول،عامر خان، وسیم اختر، خواجہ اظہار اور امین الحق شریک تھے۔ذرائع نے بتایا کہ ایم کیو ایم کی ن لیگ سے تمام معاملات پر مشاورت مکمل ہوگئی اور (ن )لیگ نے ایم کیو ایم کے تمام مطالبات کو صوبے اور وفاق میں جائز قرار دیتے ہوئے ایم کیو ایم کے اس حوالے سے تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں ایم کیو ایم کے مطالبات کو متفقہ طور پر دورکرنے پر مشاورت کی گئی اور یہ بھی طے پایا کہ جو بھی معاملات طے ہوں گے انہیں تحریری ڈرافٹ میں لایا جائیگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…