جمعرات‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2026 

تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل عمران خان کو ناقابل تلافی نقصان اہم ترین رکن قومی اسمبلی ن لیگ میں شامل، عہدے سے مستعفی

datetime 29  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آ باد ٗ لاہور(آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی چوہدری عاصم نذیر ن لیگ میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہی ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں رکن قومی اسمبلی چوہدری عاصم نذیر اس حوالے سے تصدیق بھی کی ہے۔

اپنے پیغام میں عاصم نذید کا کہنا تھا کہ وہ پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے عہدے سے استعفی دیتے ہیں اور پاکستان مسلم لیگ ن میں باضابطہ طور پر شمولیت کا اعلان کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سیٹ کسی کے باپ کی وجہ سے نہیں اپنی کارکردگی اور حلقہ کے عوام کی محبت سے مسلسل چار بار جیت چکا ہوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے ہم نے فیصل آباد کو سجایا اور سجاتے جائیں گے۔ خیال رہے کہ چوہدری عاصم نذیر عدم اعتماد کی تحریک میں اپوزیشن کا ساتھ دینگے اور ن لیگ کے حق میں ووٹ دیں گے۔ علاوہ ازیں عاصم نذیر کے ن لیگ میں آنے سے مسلم لیگ ن کے اراکین کی تعداد 85 ہوگئی ہے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے (ن)لیگ میں شمولیت کی خبروں کو من گھڑت قرار دے دیا،سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ میں فردوس عاشق اعوان نے لکھا کہ سوشل میڈیا پر میرے بارے میں(ن) لیگ میں شمولیت کے حوالے سے گردش کرنے والی خبر من گھڑت، بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…