لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنما عبداالعلیم خان نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکائونٹ سے پی ٹی آئی نکال دیا۔ عبدالعلیم خان کی جانب سے پی ٹی آئی نکال کر عبدالعلیم خان رکھا گیا ہے جس کے ساتھ ہی ان کا آفیشل اکائونٹ کا بلیو ٹک بھی ہٹا دیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق بلیو ٹک مذکورہ سوشل میڈیا کی پالیسی کے تحت نام کی تبدیلی پر ہٹایا گیا ہے۔