منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی ملک بھر میں مہنگائی کا طوفان آگیا

datetime 28  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی ملک بھر میں مہنگائی کا طوفان آگیا ہے۔رمضان المبارک کی آمد آمد ہے جس میں دنیا بھر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں می کمی کی جاتی ہے جبکہ اس کے برعکس پاکستان میں اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان کو پہنچ جاتی ہے۔

کراچی ریٹیلر اینڈ گروسریز ایسوسی ایشن کے فرید قریشی کے مطابق شہر کی مختلف مارکیٹوں میں برانڈد تیل 490 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے جبکہ گھی 450 سے 460 کے درمیان میں فروخت ہورہا ہے۔فرید قریشی نے بتایا کہ مارکیٹ میں ریٹیل کی سطح پر ماش دال 260 روپے فی کلو ہوگئی ہے جبکہ مسور کی دال ریٹیل مارکیٹ میں 220 روپے ہوگئی ہے۔چنے کی دال کی قیمت 180 روپے ہے، مونگ کی دال ریٹیل مارکیٹ میں 200 روپے فی کلو ہے جبکہ کابلی چنے کی قیمت 40 روپے اضافے سے 290 روپے ہوگئی ہے۔اسی طرح شہر میں پھلوں کے ریٹ مختلف ہیں، مارکیٹ میں خربوزہ 70 سے 80 روپے فی کلو، کیلا 100 روپے 150 روپے فی درجن جبکہ سیب 250 سے 300 روپے فی کلو اور چیکو 150 سے 200 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔پیاز اور آلو کی قیمت بالترتیب 40 سے 50 روپے فی کلوہے جبکہ مارکیٹ میں ادرک 409 روپے فی کلو اورلہسن 380 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…