بدھ‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2026 

حکومت کا ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت دینے کا فیصلہ، پی ٹی آئی کے 10 منحرف ارکان کی بھی واپسی، بڑی پیشرفت

datetime 28  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے ایم کیو ایم کو معاہدے کے مطابق ایک اور وزارت دینے کا فیصلہ کیا ہے، نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق حکومت کا ایم کیو ایم کو بحری امور کی وزارت دینے کا امکان ہے، حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دس منحرف ارکان کی واپسی ہوئی ہے، اس طرح ایم کیو ایم پاکستان سے بھی حکومتی معاملات میں پیش رفت ہوئی ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری نے کہاہے کہ لندن میں بیٹھا ایک شخص پاکستان کیخلاف سازش کر رہا ہے، عمران خان کو دھمکی آمیز ملنے والا خط وہ نہیں جو آج کل کچھ صحافی لہرا رہے ہیں،عمران خان ایک جنگ عالمی اسٹیبلشمنٹ کے خلاف بھی لڑ رہے ہیں، پاکستان میں مستحکم پارلیمانی نظام کے فیصلے کی ضرورت ہے،عدم اعتماد پر ووٹ ڈالنے والوں کو 10 لاکھ لوگوں سے گزر کر جانا پڑیگا، اگر ایسا نہ ہوا تو منڈیاں ایسے ہی چلتی رہیں گی، سندھ ہاؤس میں ضمیروں کو خریدنے کی منڈی لگی ہوئی ہے، امید ہے جو ارکان بکے، سپریم کورٹ ان کو نااہل کرنے سے متعلق فیصلہ دیگی۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری فواد حسین نے کہاکہ صدر مملکت کے دائر کئے جانے والے ریفرنس کی سماعت جاری ہے، اٹارنی جنرل اپنے دلائل دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے کامیاب جلسے پر پاکستان کے عوام کا مشکور ہوں، گلگت بلتستان سے لے کر کراچی تک، کوئٹہ اور چاغی کے پہاڑوں سے لے کر لاہور تک اور لاہور سے اسلام آباد تک جس طریقے سے عوام نے عمران خان کی قیادت پر لبیک کہا اور عظیم اجتماع کیا، وہ لائق تحسین ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ بڑی تعداد میں لوگ یہاں پہنچے اور عظیم اجتماع کیا جو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع تھا۔ وفاقی وزیراطلاعات نے کہاکہ عوام کے قدموں کی دھڑک سے اسلام آباد کے در و دیوار لرزا گئے،

پہلے کہا تھا کہ تحریک عدم اعتماد لانے والوں کو دس لاکھ لوگوں سے گذر کر جانا پڑے گا، کل کے جلسہ کے بعد بتا دینا چاہتے ہیں کہ ان لوگوں کو عمران خان تک 20 کروڑ لوگوں سے گذر کر جانا پڑے گا۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد عالمی سازش کا حصہ ہے، مقامی سیاسی پلیئرز جن کا سرغنہ مے فیئرز اپارٹمنٹس میں بیٹھا ہوا ہے، نے اس عالمی سازش کا حصہ بنتے ہوئے پاکستان کے خلاف سازش کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان، آصف علی زرداری اور شہباز شریف جیسے بونے پاکستان کو مستقل غلامی میں دینے کا پلان تیار کر رہے ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ یہ وہ پتلیاں ہیں جن کے تانے بانے لندن میں بیٹھے ہوئے شخص کے ہاتھ میں ہیں، یہ شخص عالمی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف سازش میں ملوث ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے جلسہ میں اس عالمی سازش کا ابتدائی دیباچہ عوام کے سامنے رکھا ہے،وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ اس عالمی سازش کے باقی اوراق بھی عوام کے سامنے رکھیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ یہ سازش عمران خان کے خلاف نہیں بلکہ پاکستان کے عوام کے خلاف ہے، پاکستان کے عوام کو محکوم بنانے کی سازش کی جا رہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…