جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

نوازشریف لندن میں جس سے بھی چھپ چھپ کر ملاقاتیں کرتے ہیں وہ ملک کے مفاد کے لیےکرتے ہیں،مریم نواز

datetime 28  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالہ(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نوازشریف باہرجس سے بھی ملتا ہے 22کروڑ عوام کے مفاد میں ملتا ہے،نوازشریف نے لندن سے عمران کی 2 درجن وکٹیں گرا دیں، پریڈ گراؤنڈ میں چیں چیں کرنے والے خود سب سے بڑے چوہے،، اسلام آباد والوں نے عمران خان کے جلسے میں نہ جا کر اس کی سیاست ہمیشہ کے لیے دفن کر دی، اب کہیں

اپنے جلسے کی ناکامی کا الزام نوازشریف پر نہ لگا دینا،نوازشریف وہ بیٹسمین ہیں جب عمران نے فل ٹاس کرائی تو چھکا مار کر گیند باہر پھینک دیا، ہارا ہوا شخص منہ لٹکا کر پویلین واپس جا رہا ہے،چالاک لومڑی کی طرح کبھی ادھر، کبھی ادھر چغلی لگاتے ہو، تم اداروں کو ڈراتے ہو کہ نوازشریف آئے گا اور چھوڑے گا نہیں، کان کھول کر سن لو یہ مٹی، ادارے نوازشریف کے ہیں، کھسیانی بلی بن کر کہتا ہے بڑے راز ہے کھولوں گا ، اس کو پتا ہے اس نے زبان کھولی تو وہاں اس کے کرپشن کے پلندے کھل جائیں گے، نواز شریف کے خلاف ثبوت ڈھونڈنے کیلئے 12 ارب خرچ کیے، کیا یہ تمہارے خاندان کی کمائی ہے، پوری دنیا نے کہا نوازشریف، شہبازشریف صادق اور امین ہے۔گوجرانوالہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مہنگائی مکاؤ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ کرنے والو گوجرانوالہ آکر دیکھو 24 گھنٹے میں جلسہ کیسے ہوتا ہے، اسلام آباد والوں نے عمران خان کے جلسے میں نہ جا کر اس کی سیاست ہمیشہ کے لیے دفن کر دی۔

اب کہیں اپنے جلسے کی ناکامی کا الزام نوازشریف پر نہ لگا دینا۔ن لیگ کی نائب صدر نے مزید کہا کہ عمران خان جب کوئی ایئرپورٹ جاتا ہے تو 50 سے 60 بندے رخصت کرنے جاتے ہیں، تمہارے ساتھ تو اتنے بندے بھی نہیں تھے، عمران کی بدتمیزی کا منہ توڑ جواب ملے گا، ہم سرکاری وسائل کے بغیر لانگ مارچ کر رہے ہیں،24 گھنٹے میں گوجرانوالہ نے ثابت کر دیا کسی وسائل کی ضرورت نہیں۔

ایک پریڈ گراؤنڈ میں زور سے رو رہا ہے، کہتا تھا دس لاکھ لوگ آئیں گے، دس لاکھ تو کیا اس کے جلسے میں دس ہزار بندہ نہیں آیا، اس کا جلسہ فیل ہوگیا ہے۔اپنے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ الزام نواز شریف پر لگاتے ہو چلو بھر پانی میں ڈوب کر مرجاؤ، نوازشریف نے جعلی مقدمے، سزائیں کاٹیں، ابسولٹیلی ناٹ کر کے نوازشریف نے بھارت کے مقابلے میں 6 دھماکے کیے تھے۔

ابسولٹیلی ناٹ کا نعرہ لگانے والا چند دن پہلے سر جھکا کر کہتا تھا بائیڈن، مودی فون نہیں کرتا، نوازشریف نے لندن سے عمران کی دو درجن وکٹیں گرا دیں، نوازشریف وہ بیٹسمین ہیں جب عمران نے فل ٹاس کرائی تو چھکا مار کر گیند باہر پھینک دیا، ہارا ہوا شخص منہ لٹکا کر پویلین واپس جا رہا ہے، تقریر میں کہتا ہے نوازشریف لندن میں چھپ، چھپ کر ملتا ہے، نوازشریف جس سے بھی ملتا ہے بائیس کروڑ عوام کے مفاد میں ملتا ہے۔

تمہاری طرح بھارت جا کر فوج کے خلاف بیانات نہیں دیتا، تم محلے کی ماسی، چالاک لومڑی کی طرح کبھی ادھر، کبھی ادھر چغلی لگاتے ہو، تم اداروں کو ڈراتے ہو کہ نوازشریف آئے گا اور چھوڑے گا نہیں، کان کھول کر سن لو یہ مٹی، ادارے نوازشریف کا ہے، کھسیانی بلی بن کر کہتا ہے بڑے راز ہے کھولوں گا نہیں، اس کو پتا ہے اس نے زبان کھولی تو وہاں اس کے کرپشن کے پلندے کھل جائیں گے۔

ایل این جی کی 122 ارب کی ڈیلیں کھل جائیں گی۔مریم نواز نے کہا کہ کوئی ٹرانسفر، پوسٹنگ کروڑوں روپے دینے کے بغیر نہیں ہوتی، اس نے نواز شریف کے خلاف ثبوت ڈھونڈنے کے لیے 12 ارب خرچ کیے، کیا یہ تمہارے خاندان کی کمائی ہے، پوری دنیا نے کہا نوازشریف، شہبازشریف صادق اور امین ہے، امربالمعروف کی باتیں کرتا ہے۔

اگر پاکستان میں کوئی ڈیزل کہلوانے کا حق دار ہے تو عمران خان ہے، ڈیزل، جھوٹا، نوسر باز، بدزبان، منافق، روٹی چورکون؟ انشااللہ نوازشریف، شہبازشریف آئیں گے آپ کی قسمت بدلیں گے۔آخر میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے کہا کہ گوجرانوالہ والو تسی کدھی نواز شریف دی کنڈھ نئیں لگن دیتی، گوجرانوالہ والا بڑا برکت والا بھی ہے، نوازشریف کی طرف سے گوجرانوالہ والا کو آئی لو یو۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…