منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان نے آج بھٹو بننے کا موقع گنوا دیا وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی ندیم افضل چن کا بیان

datetime 28  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)عمران خان کے سابق معاون خصوصی و پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے وزیراعظم کے گزشتہ روز پریڈ گرائونڈ جلسے سے خطاب پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے آج بھٹو بننے کا موقع گنوا دیا،

شکریہ عمران خان آپ نے قوم کوبتادیا 45 سال بعد بھٹو کا فلسفہ ہی زندہ باد ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ’’شکریہ عمران خان صاحب آج آپ نے قوم کو بتا دیا کہ آج بھی 45سال بعد بھٹو کا فلسفہ زندہ باد ہے۔ موت بھی بھٹو جیسی ہو۔ لیکن کسی کسی کا نصیب ہوتا ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب میں طویل انتظار کے بعد وزیراعظم عمران خان نے خط نکال کر سرپرائز بتادیا۔جلسے میں وزیراعظم کے سرپرائز کا لوگ ڈیڑھ گھنٹے تک انتظار کرتے رہے، آخر میں وزیراعظم نے سرپرائز کھول کر بتا دیا، جیب سے خط نکال کر دکھایا کہ ملکی مفاد کا کہہ کر دھمکیاں دی جارہی ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم ملکی مفاد پر کوئی سمجھوتا قبول نہیں کریں گے، آج پھر وہی سازش ہورہی ہے جو بھٹو کے خلاف ہوئی، سازش کا ہمیں تین ماہ سے پتا ہے، باہر سے ہماری حکومت تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے جیب سے خط نکال کر لہراتے ہوئے کہا کہ وہ الزام نہیں لگا رہے، ان کے پاس خط کی صورت میں ثبوت ہے، بہت سی باتیں ہیں، بہت جلد اور مناسب وقت پر سامنے لائی جائیں گی، لندن میں بیٹھا ہوا شخص کس کس سے ملتا ہے، پاکستان میں بیٹھے کردار کس کے کہنے پر چل رہے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ پیسا باہر سے آرہا ہے، ہمارے لوگ استعمال ہو رہے ہیں، زیادہ تر انجانے میں تاہم کچھ جان بوجھ کر یہ پیسا ہمارے خلاف استعمال کر رہے ہیں، جب پارلیمنٹ میں ووٹنگ ہوگی تو قوم سب کو دیکھے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…