منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

کیا گزشتہ روز 9لاکھ موبائل صارفین اسلام آباد میں جلسے کیلئے داخل ہوئے ؟ حکومتی ترجمان کے جھوٹ کا پول کھل گیا

datetime 28  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )اسلام آباد پریڈ گرائونڈ میں وزیراعظم عمران خان نے ایک خط لہر کر کہا تھا کہ میرے حکومت کو تحریری دھمکی دی گئی ہے یہ موضوع سوشل میڈیا سمیت میڈیا چینلز کی زینت بنا ہوا ہے ۔ جلسے میں شرکاء کی تعداد کے حوالے سے

ترجمان وزیر خزانہ مزمل اسلم نے ٹویٹر پیغام میں دعویٰ کیا ہے کہ ذرائع کے مطابق اسلام آباد پریڈ گرائونڈ جلسے میں 9لاکھ نئے موبائل صارفین نے شرکت کی ہے اگر مقامی افراد کی تعداد کو شامل کیا جائے تو یہ دس لاکھ سے تجاوز کر جاتی ہے ۔ اس حوالے سے پی ٹی اے کے ایک رکن نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں گزشتہ روز 6چھ لاکھ نئے موبائل صارفین کا سسٹم کیساتھ رابطہ قائم ہوا ہے ۔ ان پیغامات کی تصدیق کرتے ہوئے صحافی ” ملک علی رضا“ نے تفصیل شیئر کی ہے انہوں نے کہا ہے کہ یہ ٹویٹس پیغام ایک پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن سے منسلک شخصیت کے ہیں ۔ ان ٹویٹس کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد میں 6 لاکھ موبائل صارفین نئے داخل ہوئے ، یعنی یہ وہ موبائل صارفین تھے جو اس سے قبل اسلام آباد میں موجود نہیں تھے ۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے پریڈ گراؤنڈ جلسے کے لاکھوں شرکاء نے موبائل فون کی لائٹس آن کر کے امر بالمعروف کا حلف اٹھایا۔میزبانی کے فرائض سر انجام دینے والے سینیٹر فیصل جاوید نے حلف پڑھا جسے اسٹیج پر موجود رہنماؤں اور پنڈال میں موجود شرکاء نے دہرایا۔حلف میں کہا گیا کہ عہد کرتے ہیں کہ ہم اللہ کے فرمان امربالمعروف و نہی عن المنکر پر عمل کریں گے۔ ہم نیکی کو نیکی اور بد ی کو بدی کہیں گے۔ ہم ہمیشہ حق کے ساتھ کھڑے ہوں گے اور باطل کو رد کریں گے۔ ہم عہد کرتے ہیں کہ ہم اللہ کے سوا کبھی کسی کے سامنے نہیں جھکیں گے۔ہم عہد کرتے ہیں کہ ہم اپنی عزت نفس اپنی پاکستانیت اپنی خود مختاری اپنی خود داری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ ہم عہد کرتے ہیں کہ ہم ہر رنگ،نسل اور مذہب کی تقریق کے بغیر ہمیشہ سبز ہلالی پرچم تلے یکجا رہیں گے۔ اللہ تعالیٰ ہمارے ملک کو ترقی اورکامرانی عطا فرمائے۔آمین۔قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے دعویٰ کیا تھا کہ پریڈ گراؤنڈ میں امر بالمعروف جلسے میں شرکاء کی تعداد 20لاکھ سے زیادہ تھی۔ انہوں نے کہا کہ حسن ابدال اور چکری تک شاہراہیں بلاک رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہزاروں کی تعداد میں گاڑیاں پریڈ گراؤنڈ سے کئی کلو میٹر دور رہیں جن میں لاکھوں افراد سوارہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…