بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

عثمان بزدار کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک پر قانون کے مطابق کارروائی ہو گی، سپیکر پنجاب اسمبلی

datetime 28  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)اسپیکر پنجاب اسمبلی چورہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔تفصیلات کے مطابق متحدہ اپوزیشن نے وفاق کے بعد پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی ہے۔

پنجاب اسمبلی کے سیکرٹری محمد خان بھٹی نے اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی کو تحریک عدم اعتماد سے متعلق آگاہ کیا اس حوالے سے پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، تمام قانونی ضابطے اور اسمبلی رولز پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد پر اجلاس بلانے کی ریکوزیشن کاپی بھی بھجوائی گئی ہے۔واضح رہے کہ آئین کے تحت اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد جمع کرائے جانے کے بعد اب اسپیکر 14 دن میں اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کے پابند ہیں جبکہ تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کو اپنے نمبر پورے کرنے ہیں ،حکومت کو بھی 182 نمبر پورے کرنا ہیں۔اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد اسمبلی میں جمع کرائی جو اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کی جاچکی ہے۔دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہوچکی، وفاق اور پنجاب دونوں جگہ عدم اعتماد کامیاب ہو گی۔ن لیگی رہنما حمزہ شہباز نے پنجاب اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع کرائے جانے پر اپنے بیان میں کہا کہ صوبے میں تحریک عدم اعتماد کامیاب کرانے کیلئے اپوزیشن کی تیاری مکمل ہے، کسی امپائر پر نہیں عوام پر یقین رکھتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…