پیر‬‮ ، 30 جون‬‮ 2025 

مریم نواز نے کارکنوں کو عمران خان کو گالی دینے سے روک دیا

datetime 28  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالہ (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کارکنوں کو عمران خان کو گالی دینے سے روک دیا۔مریم نواز نے گوجرانولہ میں مہنگائی مکاؤ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا،

تاہم جب وہ وزیر اعظم پر تنقید کر رہی تھی، تو اس دوران کارکنوں کی جانب سے عمران خان کیلئے نازیبا الفاظ ادا کرنے کی کوشش کی گئی۔اپنے خطاب کے دوران مریم نواز نے کارکنوں کو گالیاں نہ دینے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ گالیاں نہیں دیں۔مریم نواز نے کہا کہ ایک وہ ہے جو پریڈ گراؤنڈ میں زور زور سے رو رہا ہے، کہتا تھا کہ دس لاکھ کا مجمع ہوگا، دس لاکھ تو کیا دس ہزار لوگ نہیں آئے۔گوجرانوالہ میں مہنگائی مکاؤ مارچ سے مریم نواز اور حمزہ شہباز نے خطاب کیا۔اپنے خطاب میں مریم نواز نے گوجرانوالہ والوں کو آئی لو یو بھی کہا۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی کے قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تم ہار چکے ہو کیونکہ تم نے قوم کو بیوقوف بنایا۔اپنی ٹوئٹ میں شہباز شریف نے کہاکہ اقتدار ہاتھ سے جاتا دیکھ کر آپ نے بے تکی توجیہات تراشنا شروع کر دی ہیں۔انہوں نے کہاکہ وہ جو لندن پلان سے اقتدار میں آیا، اسے ہر چیز میں سازش نظر آتی ہے، کسی شک یا غلطی میں نہ رہیں، تم ہار چکے ہو کیونکہ تم نے قوم کو بے وقوف بنایا۔انہوں نے کہا کہ کرپٹ ترین اور نااہل ترین حکومت بنائی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…