ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمران خان آئے گا اور چھا جائے گا تم دیکھتے رہ جاؤ گے،شہباز شریف صاحب تمہاری اچکن نیکر بن جائے گی،شیخ رشید

datetime 27  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کا جو نتیجہ بھی نکلے، میرے پاس اندر کی خبر ہے گینگ آف تھری کو کچھ نہیں ملنے جارہا، اس وقت پورا اسلام آباد کھلا ہے افواہوں پر نہ جائیں ، جے یو آئی کو دیا گیا وقت ختم ہو چکا ہے ، اگر پھڈا ڈالنے کی کوشش کی تو چیف جسٹس کی ہدایت کی روشنی میں اسلام آباد کی انتظامیہ ایکشن لے گی،

گینگ آف تھری کی سیاست کا معیار اس قدر گر چکا ہے کہ قاتلوں کو بھی دبئی سے بلا رہے ہیں، جس دن ووٹ ہوں گے عمران خان اسمبلی سے جیتے یا عوام میں جیتے، وہ آئے گا اور چھا جائے گا تم دیکھتے رہ جاؤ گے،شہباز شریف صاحب تمہاری اچکن نیکر بن جائے گی، پہلے میں قبل از وقت انتخابات کا حامی تھا، ہمیں زبردست بجٹ پاس کرا کر عوام میں جانا چاہیے،بلاول کو آخری وارننگ دینا چاہتا ہوں کہ عمران خان کی فیملی تک نہ جائے،آرمی چیف اپنا وقت پورا کریں گے،جب وقت آئے گا اس وقت وہ فیصلہ کریں گے، کوئی کہیں نہیں جارہا۔ اتوار کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ اقتدار کے بھوکوں کی نااہلی اور نالائقی سے عمران خان مقبول ہوگیا ہے ورنہ میرے لیے بہت مشکل تھا۔انہوں نے کہا کہ 7 روز کیلئے 9206660، 9218594 وزارت داخلہ کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے نمبرز ہیں جو 24 گھنٹے کھلا رہے گا اس وقت پورا اسلام آباد کھلا ہے افواہوں پر نہ جائیں۔انہوںنے کہاکہ اسلام آباد پہنچنے میں کسی جگہ کوئی رکاوٹ ہو تو رینجرز اور ایف سی امن و امان یقینی بنانے کیلئے موجود ہیں، میں جے یو آئی(ف) سے توقع رکھتا ہوں کہ کشمیر ہائی کو کھلا رکھا جائے گا جس کا چیف جسٹس نے بھی حکم دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ آپ کا احترام سر آنکھوں پر آپ کا حق ہے کہ ریلی کریں لیکن جو وقت آپ کو دیا گیا ہے وہ ختم ہوچکا ہے

البتہ اگر پھڈا ڈالنے کی کوشش کی تو چیف جسٹس کی ہدایت کی روشنی میں اسلام آباد کی انتظامیہ ایکشن لے گی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ گینگ آف تھری کی سیاست کا معیار اس قدر گر چکا ہے کہ قاتلوں کو بھی دبئی سے بلا رہے ہیں، کیا دنیا میں کہیں بھی کوئی ایسا قانون کوئی ہے کہ کوئی شخص بیرونِ ملک بیٹھ کر عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کرلے۔انہوں نے کہا کہ میں جے یو آئی (ف) سے خصوصی طور پر کہنا چاہتا ہوں کہ سری نگر

ہائی وے کو کھلا رکھیں، آپ کا وقت ختم ہوچکا ہے، 28 تاریخ کو یہ مقام مسلم لیگ (ن) نے مانگا ہے وہ شوق سے جلسہ کرے، اگر مقصد کوئی ہنگامہ آرائی یا انتشار کرنا ہے تو ایسا نہیں ہوگا۔شیخ رشید نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کا جو نتیجہ بھی نکلے، میرے پاس اندر کی خبر ہے گینگ آف تھری کو کچھ نہیں ملنے جارہا۔انہوں نے کہا کہ جس دن ووٹ ہوں گے عمران خان اسمبلی سے جیتے یا عوام میں جیتے، وہ آئے گا اور چھا جائے گا تم دیکھتے

رہ جاؤ گے اور اسلامی مدارس کو اپنے اقتدار کے مفاد میں مت جھونکو۔انہوں نے کہا کہ بھگوڑوں کی پارٹی کا آپ کو پتا ہے جن کی اولادیں، جائیدادیں باہر اور غیر ملکی نیشنلٹی کے حامل ہیں، قوم کو لوٹنے کیلئے آتے ہیں، یہ سیاسی کفن فروش شاہراہِ دستور پر اپنے سیاسی انجام کو پہنچیں گے کتنا ہی وقت لگے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ میری خبر ہے کہ وہ نہیں ہونے جارہا جو تم سوچے بیٹھے ہو، شہباز شریف صاحب تمہاری اچکن نیکر بن جائے گی، آپ

سمجھ رہے ہیں کہ اقتدار آپ کی جھولی میں آئے گا، لیکن ایسا نہیں ہوگا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کی تقریر ہولینے دیں پھر میں 4 تاریخ تک روز آپ کے سامنے آکر پریس ٹاک کروں گا۔نواز شریف کی واپسی کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ وہ پیسے والے لوگ ہیں، یہ مال لگاتے ہیں، فضا بنادیتے ہیں کہ وہ مرنے لگا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ میں نے ایک بہت بڑی خبر رکھی ہوئی ہے کہ ملک دشمن عناصر اسلامی تعاون تنظیم

(او آئی سی) کانفرنس کو تباہ کرنا چاہتے تھے، وہ ایک بہت بڑا کھیل کھیلنے جارہے تھے جو ہمارے سیکیورٹی اداروں نے ٹھیک کیا۔انہوں نے کہا کہ میں سندھ میں گورنر راج، ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ لگانے کا حامی تھا تاہم عمران خان نے میری بات مسترد کردی اور اس سے بھی پہلے میں قبل از وقت انتخابات کا حامی تھا، ہمیں زبردست بجٹ پاس کرا کر عوام میں جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ یہ درست ہے کہ ہمارے دور میں مہنگائی تھی،

ہمارے دور میں غریب کو وہ سہولت نہیں ملی جو ملنی چاہیے تھی کیوں کہ ان چوروں نے خزانہ اتنا لوٹا کہ عمران خان کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے۔شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف کی کسی آرمی چیف سے نہیں بنی حالانکہ یہ جی ایچ کیو کے گیٹ نمبر 4 کی پیداوار ہے، گل حمید نواز شریف کے ٹکٹ دیا کرتا تھا، میں نے اس سے نواز شریف کا ٹکٹ لیا۔بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاول صاحب ذرا پوچھیں کون مال کھاتا تھا، میں جاتا تھا کرنل

قذافی کے پاس، صدام کا مال کون کھاتا تھا،  اگر تاریخ میں باتیں ہوئیں تو بہت دور تک جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ میں بلاول کو آخری وارننگ دینا چاہتا ہوں کہ عمران خان کی فیملی تک نہ جائے۔جلد انتخابات اپوزیشن کی جیت ہوگی یا حکومت کی؟ کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عوام ایسے لوگوں کو لائے جو بکنے اور بکنے والے نہ ہوں اصلی اور نسلی ہوں۔ایک سوال کے جواب میں  وزیر داخلہ نے کہا کہ اتنا بھولا نہیں ہے عمران خان، انشا اللہ آرمی چیف اپنا وقت پورا کریں گے،

جب وقت آئے گا اس وقت وہ فیصلہ کریں گے، کوئی کہیں نہیں جارہا۔جے یو آئی (ف) کے دھرنے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ عدالت کے فیصلے کابھی احترام ہو اور کوئی تصادم نہیں ہو۔اپوزیشن کے متحرک ہونے اور اسٹیبلشمنٹ کے کردار سے متعلق سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان کو خدا بچائے گا، اگر وہ تحریک عدم اعتماد میں نہیں بچ رہا تو اللہ اسے بہت عزت دینے جارہا ہے، اب وہ دو تہائی اکثریت سے آئے گا، اسٹیبشلمنٹ پاکستان کے ساتھ ہے اور ملک کے حالات کا تقاضہ ہے کہ حکومت مدت مکمل کرے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…