جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

اسلام آباد میں عمران خان کو وزرات عظمیٰ سے ہٹانے کیلئے نہیں سیاست سے ہمیشہ کیلئے رخصت کرنے جارہے ہیں، حمزہ شہباز

datetime 27  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کامونکے(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نوازاور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں عمران خان کو وزرات عظمیٰ سے ہٹانے کیلئے نہیں بلکہ سیاست سے ہمیشہ کیلئے رخصت کرنے کیلئے جارہے ہیں،عوام کو مہنگائی پر

نہ گھبرانے کا مشورہ دینے والے وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش ہونے کے بعد اپنے ہی اراکین اسمبلی گھبرائے ہوئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار نائب صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) مریم نواز اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے گزشتہ رات سٹی پریس کلب کے سامنے ایم پی اے چودھری اختر علی خاں کی قیادت میں استقبال کیلئے آئے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ مہنگائی کے ستائی عوام سلیکٹڈ حکمرانوں کیخلاف میدان عمل میں آچکی ہے اور اسلام آباد میں مسلم لیگ(ن) کا لانگ مارچ سلیکٹڈ حکمرانوں کو رخصت کردے گا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کی حکومت نے عوام کو مہنگائی کے سواء کچھ نہیں دیا۔کرپٹ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں،اس موقع پر چودھری سعید یوسف بھنڈر،چودھری سجاد احمد خاں،چودھری عبداللہ اختر خاں،محمد اسلام مغل،حافظ غلام رسول،چودھری گلفام ورک،دانیال سجاد خاں،رانا عارف خاں،چودھری فلک شیر ورک،لالہ شاہد یونس انصاری،رانا نعیم اقبال،چودھری اشفاق احمد سرویا،حاجی ملک بابر،شیخ محمد مشتاق،محمد افضل سراء ودیگر بھی موجود تھے۔کامونکے میں قافلہ رات تقریباً ساڑھے چار بجے پہنچا،یہاں پہنچنے پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے شاندار استقبال کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…