پیر‬‮ ، 30 جون‬‮ 2025 

زمپا نے پاکستان کیخلاف وائٹ بال سیریز کو ایک مشکل چیلنج قرار دیدیا

datetime 27  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)آسٹریلیا کی وائٹ بال ٹیم میں شامل لیگ اسپنر ایڈم زمپا نے کہا ہے کہ پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی اسٹرینتھ کا پتہ ہے، ان کے خلاف پلان خود بناؤں گا۔ آن لائن پریس کانفرنس کے دوران آسٹریلوی کھلاڑی ایڈم زمپا نے کہا کہ

ہم نے کافی عرصے سے ون ڈے کرکٹ نہیں کھیلی جبکہ ہمارے کھلاڑی بھی زیادہ تجربے کار نہیں ہیں۔زمپا نے کہا کہ ہمارے بولنگ اٹیک میں بالروں نے بہت کم ون ڈے میچز کھیلے ہیں، کچھ بولرز نے ابھی ون ڈے میچز نہیں کھیلے لہٰذا سیریز ان کے لیے بڑی اہم ہے کیوں کہ بولروں کو اس سیریز سے بہت تجربہ ملے گا۔ آسٹریلوی اسپنر نے کہا کہ پاکستان کی ون ڈے ٹیم بہت اچھی ہے اور ان کے ساتھ ہمیشہ اچھا مقابلہ ہوتا ہے، پاکستان میں ون ڈے سیریز ہمارے لیے ایک مشکل چیلنج ہے تاہم امید ہے کہ ہم مشکل چیلنج پر پورا اتریں گے۔انھوں نے کہا کہ میں نے کسی بیٹر کو ٹارگٹ نہیں کیا، میرا رول جو مینجمنٹ نے دیا ہے اس کے مطابق کھیلنا ہے تاہم بابر اعظم اور محمد رضوان کی اسٹرینتھ کا پتہ ہے ان کے خلاف میں خود پلان کروں گا۔ آسٹریلوی کھلاڑی نے پاکستان کے دورے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آکر میں ہی نہیں سب پرجوش ہیں، گرم موسم کی وجہ سے مشکل نہیں ہو گی کیونکہ آسٹریلیا میں بھی بہت گرمی پڑتی ہے تاہم کنڈیشن تھوڑی مختلف ہوتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…