پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

جلسوں پر استعمال ہونے والے ٹیکس دہندگان کے پیسے کا حساب لیا جائے گا، مریم نوازنے عمران خان کو چوہا قرار دے دیا

datetime 27  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالہ (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے وفاقی حکومت پر جلسے کیلئے سرکاری ذرائع استعمال کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلسوں پر خرچ ہونے والے ٹیکس دہندگان کے پیسوں کا حساب لیا جائے گا،کسی سے بلیک میل نہ ہونے والے دو دو نشستوں والی جماعت کے پاس بھاگے جا رہے ہیں،

پاکستان کے 22 کروڑ عوام کے اندر کوئی ایک شخص ڈیزل کہلانے کا حق دار ہے تو وہ عمران خان ہے،بلاول 15 سال میں اردو سیکھ سکا ہو یا نہ سیکھ سکا ہو، آپ 75 سال میں تمیز نہیں سیکھ سکے، اصل چوہا عمران خان ہیں جو آٹا، چینی، لوگوں کا سکون اور پاکستان کی ترقی کو کھاگیا،،مہنگائی مارچ کا اصل نام ردالفساد یا ردالشیطان ہونا چاہیے۔اتوار کو یہاں حمزہ شہباز کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ رات 2 بجے تک لوگوں کا ہجوم تھا تاہم ہم نے فیصلہ کیا کہ لوگوں کو انتظار کروانے کے بجائے جلسہ پیر تک ملتوی کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ گوجرانوالا کے عوام کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں کہ انہوں نے ایک جلسہ گزشتہ روز کیا اور ایک جلسہ اب کریں گے تو 24 گھنٹوں سے کم وقت میں اتنے بڑے جلسے کرنا صرف گجرانوالا کے عوام کا کام ہے، جس پر ان کو سلام پیش کرتی ہوں۔انہوں نے کہاکہ جو لانگ مارچ ابھی ہم کر رہے ہیں، مہنگائی مارچ کا اصل نام ردالفساد یا ردالشیطان ہونا چاہیے کیونکہ پاکستان میں پچھلے 75 برسوں میں اس طرح کا فساد نہیں دیکھا گیا۔انہوں نے کہا کہ امر بالمعروف کا جلسہ ہو رہا ہے تو قوم کے سامنے یہ بات رکھنا چاہتی ہوں کہ آپ نے قومی وسائل اور قوم کا پیسہ، ٹیکس دہندگان کے خون پسینے کی کمائی اپنے جلسے کی نذر کرکے، سرکاری ریل، سرکاری گاڑیاں اور سرکاری وسائل استعمال کرکے جلسے کرنے کا حق آپ کو کس نے دیا ہے،

یہ آپ کا خاندانی پیسہ تو نہیں ہے، یہ پاکستان کے عوام کی محنت کی کمائی ہے جو اس طرح آپ جلسوں میں اڑا رہے ہیں۔وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مجھے لگتا ہے کہ ووٹنگ تاخیر کرکے وقت لینا چاہتے تھے، جانتے تھے کہ جلسوں میں کوئی نہیں آئیں گے۔مریم نواز نے کہا کہ مجھے ڈی سیز اور کمشنرز نے بتایا کہ ہمیں دو،دو سو بسیں لانے کی ذمہ داری سونپ دی گئی تھی بلکہ ایک نے تو یہ بھی کہا کہ 200 بسیں تو

پکڑ دھکڑ کرکے اکٹھی کرلی ہیں لیکن اس میں بندے کیسے بھردیں۔انہوں نے کہا کہ سرکاری وسائل کا جس طرح بے دریغ استعمال ہوا ہے، اس پر شرم آنی چاہیے، یہی پیسہ اگر آٹا، چینی، پیٹرول، بچوں کی تعلیم، صحت پر لگتا تو آج لوگوں کو ریلیف ملتا۔انہوں نے کہاکہ ویڈیو چل رہی ہیں کہ مہنگائی ہے تو کیا ہوا، تو جن کے پاس حلال کا کمایا ہوا پیسہ ہے تو 500 روپے کا گھی کس طرح لیتے ہیں وہی جانتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جن کے پاس دوسرے ذرائع

اور حکومتی ذرائع سے پیسہ آتا ہے، ان کو مہنگائی نہیں لگتی ہے، پاکستان کے 22 کروڑ عوام میں سے 21 کروڑ سے زائد ایسے ہیں جو غربت کی اس چکی میں پس رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ قوم کا پیسہ، قوم کے وسائل اور ٹیکس دہندگان کا پیسہ جلسے میں استعمال کیا ہے، اس کا جواب دینا پڑے گا اور حساب لیا جائے گا۔مریم نواز نے کہا کہ جب امر بالمعروف کی بات کرتے ہیں کہ نیکی کا حکم دیں تو آپ کس نیکی کے لیے لوگوں کو بلا رہے ہیں،آج بھی

مذہب کارڈ استعمال کیا۔انہوں نے کہاکہ اسلام آباد کے شہری کہہ رہے ہیں کہ گلیوں اور سڑکوں پر گاڑیاں لاؤڈ اسپیکر لے کر گھوم رہی ہیں اور کہہ رہی ہیں کہ اگر آپ کو رسول اللہؐسے محبت ہے تو عمران خان کے جلسوں میں ہے، تو یہ کیا طریقہ ہے۔انہوں نے کہا کہ کیا لوگوں کے منہ سے روٹی چھین لینا امر بالمعروف ہے، ان سے چینی، آٹا، بجلی اور گیس چھین لینا امر بالمعروف ہیں یا بدتمیزی اور بد تہذیبی کے نئے ریکارڈ قائم کرنا

امر بالمعروف ہے۔مریم نواز نے کہا کہ اگر پاکستان کے 22 کروڑ عوام کے اندر کوئی ایک شخص ڈیزل کہلانے کا حق دار ہے تو وہ عمران خان ہے کیونکہ اس کے دور میں جس طرح سے جتنی قیمتیں بڑی ہیں تو ڈیزل کا نام ہمیشہ کے لیے عمران خان سے منسوب ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بلاول 15 سال میں اردو سیکھ سکا ہو یا نہ سیکھ سکا ہو لیکن آپ 75 سال میں تمیز نہیں سیکھ سکے، آپ کو نہیں پتہ کس کو کس طرح بلانا ہے۔انہوں نے کہاکہ آپ

سیاسی انتقام میں اتنا بوکھلا گئے ہیں کہ آپ کو پتہ نہیں کہ ٹی وی پر کھڑے ہو کر کیا کہہ رہے ہیں، ہمیں والدین نے اس طرح کے القابات استعمال کرنا نہیں سکھایا لیکن آپ نے بات کی ہے تو اب آپ جواب سننے کے لیے تیار ہوجائیں۔انہوں نے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ کو یہ تک نہیں پتا کہ آپ ٹی وی پر کھڑے ہو کر کیا کہہ رہے ہیں؟ آپ ہمارے بڑوں کو چوہا کہہ رہے ہیں؟انہوں نے کہا کہ 2018ء میں سب سے بڑے چوہے آپ ہیں

جو سلیکٹ ہو کر آئے اور اسپیکر کے ذریعے عدم اعتماد کی تحریک کو آگے بڑھا رہے ہیں، اصل میں عوام کا آٹا چینی کھانے والا چوہا آپ ہیں، یہ وہ چوہا ہے کہ جو لوگوں کا سکون کھاگیا، یہ وہی چوہا ہے جو پاکستان کی ترقی کو کھاگیا۔مریم نواز نے کہا کہ لوگوں کو کرپٹ کہہ کر کرپشن کارڈ استعمال کرنے والے، چینی اور آٹا اسکینڈل سمیت ادویات اسکینڈل آپ ہی کا پیدا کردیا ہے اور آپ کہتے ہیں میں آلو پیاز کے نرخ معلوم کرنے کیلئے نہیں آیا،

بتائیں یہ کون سا امر بالعروف ہے؟ اللہ کی شان ہے کہ جس ڈی چوک سے آپ شروع ہوئے وہیں اسی ڈی چوک پر آپ واپس پہنچے ہیں اس میں کون عالمی سازش نہیں بلکہ لوگوں کی بددعائیں ہیں۔رہنما ن لیگ نے کہا کہ آپ لوگوں سے بھیک مانگ رہے ہیں کہ واپس آجاؤ اور کہتے ہیں کہ یہ لوٹے ہیں، یہ وہی لوٹے ہیں جو گزشتہ ساڑھے تین سال سے آپ کے ساتھ تھے، سب سے پہلے آپ کی پارٹی نے ہی آپ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا، کیا آپ کے دو

درجن ایم این ایز کو امریکا نے کہا تھا کہ ساتھ چھوڑ دیں؟ جہاں سے آپ کی پارٹی آئی تھی راتوں رات وہاں سے واپس چلی گئی، آپ کیلئے جہاز بھر بھر کر ایم این اے لانے والے ہی ساتھ چھوڑ گئے اور آپ کہتے ہیں امریکی سازش ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پاس کون سا ٹرمپ کارڈ ہے؟ آپ کے پاس ایک ہی کارڈ ہے کہ استعفیٰ دیں اور گھر جائیں اور ہمیشہ کیلئے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے پاکستان چھوڑ جائیں۔مریم نواز نے کہا کہ دوسروں کو کرپٹ کہنے والا خود کرپشن میں ملوث ہے،

آپ کی پارٹی نے تسلیم کیا کہ فارن فنڈنگ پر جھوٹ بولا گیا، اسکینڈلز کا باپ یعنی فرح نامی خاتون جب منظر عام پر آئے گی پتا چل جائے گا، اس کے شواہد موجود ہیں، عمران خان چالاک لومڑی بننے کی کوشش نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اسی دھرتی کے بیٹے ہیں اور واپس آئیں گے، نواز شریف، شہباز شریف سمیت لیگی رہنماؤں نے جیلیں برداشت کیں لیکن عمران خان آپ ایک دن بھی جیل برداشت نہیں کرسکتے، جس دن منہ کھولا اور سچ سامنے آیا تو جیل جائیں گے، سب شواہد موجود ہیں، عمران خان بھاگنے والے ہیں لیکن ہم انہیں بھاگنے نہیں دیں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…