جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

مصنوعی مٹھاس کینسر کا باعث بن سکتی ہے،نئی تحقیق میں انکشاف

datetime 27  مارچ‬‮  2022 |

واشنگٹن(این این آئی)مصنوعی مٹھاس میں بہت کم کیلوریز ہوتی ہیں اس لیے انہیں اکثر کھانے اور مشروبات میں اس خیال سے شامل کیا جاتا ہے کہ وہ وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوں گی۔ ان کا استعمال ٹوتھ پیسٹ، ٹافیوں اور چیونگم میں بھی کیا جاتا ہے تاکہ دانتوں کی خرابی سے بچا جاسکے۔

لوگوں کا عام طور پر خیال ہے کہ مصنوعی مٹھاس کے استعمال سے صحت پر اچھا اثر پڑتا ہے جبکہ 100,000 سے زائد فرانسیسی بالغوں پر کے گئے ایک مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ حقیقت میں یہ مصنوعی مٹھاس ہمارے لیے اتنی مفید نہیں جتنا ہم سمجھتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ مطالعہ جسے فرانسیسی نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ہیلتھ اینڈ میڈیکل ریسرچ اور سوبورن پیرس نورڈ یونی ورسٹی کے شارلیٹ ڈیبراس ، میتھلڈ ٹوویئر اور ان کے ساتھیوں نے کیا ، نے مصنوعی مٹھاس اور کینسر کے بڑھتے ہوئے خطرے کے درمیان ربط پایا ہے۔انہوں نے 102,865 فرانسیسی بالغوں کا تجزیہ کیا جنہوں نے مطالعہ میں رضاکارانہ طور پر حصہ لیا۔ مطالعہ سے پہلے لوگوں نے اپنی طبی تاریخ کے ساتھ ساتھ سماجی آبادیاتی خوراک، طرز زندگی اور طبی معاملات کا ڈیٹا بھی فراہم کیا۔شرکا کے 24 گھنٹے کے غذائی ریکارڈوز سے مصنوعی شکر کے استعمال کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی گئیں۔ فالو اپ کے دوران میڈیکل ٹیم نے کینسر کی تشخیص کے بارے میں معلومات اکٹھی کیں اور اس کا تجزیہ کیا کہ آیا مصنوعی مٹھاس کے استعمال اور کینسر کے خطرے کے درمیان کوئی تعلق ہے یا نہیں؟۔ٹوویئر، ڈیبراس اور ہیلتھ لائن کے ایک مشترکہ بیان میں ماہرین نے کہا کہ مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ مصنوعی مٹھاس کا باقاعدہ استعمال کینسر کے بڑھتے ہوئے خطرے سے منسلک ہو سکتا ہے۔اس کے علاوہ ٹیم نے خاص طور پر چھاتی کے کینسر اور موٹاپے سے تعلق رکھنے والے کینسر کے ایک گروپ کے بڑھتے ہوئے خطرات کو بھی پایا بشمول کولوریکٹل (آنت)اور پروسٹیٹ کینسر۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…