جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

مہنگائی کی رفتار مزید تیز، گھی و دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ

datetime 27  مارچ‬‮  2022 |

لاہور (این این آئی )مہنگائی کی رفتار مزید تیز ہوگئی، گھی، کوکنگ آئل، سفید چنے اور دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں پھر اضافہ کردیا گیا۔روپے کی بے قدری اور رمضان المبارک کی آمد آمد، ملک میں مہنگائی کے سونامی نے رفتار مزید تیز کردی

، گھی، خوردنی تیل، سفید چنے، شربت اور پکوڑیاں مزید مہنگی ہوگئیں۔درجہ اول کے گھی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا، جس کے بعد گھی کی قیمت 450 سے بڑھ کر 455 روپے فی کلو ہو گئی، 16 کلوگرام گھی کے ڈبے کی قیمت 7150 روپے مقرر کردی گئی، کوکنگ آئل بھی 10 روپے فی لٹر مہنگا ہوگیا، خوردنی تیل کی قیمت 480 سے بڑھ کر 490 روپے فی لٹر ہوگئی، 5 لٹر آئل پیک 50 روپے اضافے سے 2450 روپے کا ہوگیا ہے۔مارکیٹ میں سفید چنے کی قیمت 20 روپے کلو بڑھا دی گئی، جس کے بعد سفید چنے کے نرخ 230 روپے فی کلو مقرر کردئیے گئے، پکوڑیاں 80 روپے اضافہ کے بعد 400 روپے فی کلو میں دستیاب ہوں گی، ایک لٹر شربت بوتل 10 روپے اضافہ کے بعد 290 روپے کی کر دی گئیں اشیائے خورونوش کی نئی قیمتو ں پر صارفین نے سر پکڑ لیے اور کہا کہ مہنگائی نے جینا حرام کر دیا، دو وقت کی روٹی کھانا بھی مشکل ہوچکا ہے۔ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پام آئل کی قیمت بڑھی ہے، روپے کی بے قدری بھی مہنگائی میں اضافے کی وجہ بن رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…