جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

روس کی ایٹم بم کے استعمال کی دھمکی، جاپانی وزیراعظم کا موقف سامنے آگیا

datetime 27  مارچ‬‮  2022 |

ٹوکیو(این این آئی)روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کو ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے اور اب تک سیز فائر کی کوئی امید نظر نہیں آرہی۔میڈیارپورٹس کے مطابق روس مختلف موقعوں پر عندیہ دے چکا ہے کہ اگر یوکرین کے معاملے پر اسے بیرونی مداخلت کا سامنا کرنا پڑا

تو وہ ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال سے گریز نہیں کرے گا۔گزشتہ روز بھی روس نے یہی بیانیہ دہرایا اور اپنے جوہری ہتھیاروں کو استعمال نہ کرنے کا امکان رد کرتے ہوئے مقف اپنایا کہ اگر اسے یوکرین سے جنگ میں بیرونی خطرے کا سامنا ہوا تو وہ ایٹمی حملے سے گریز نہیں کرے گا۔روس کے اس بیانیے پر اب جوہری حملہ سہنے والے دنیا کے واحد ملک جاپان کے وزیراعظم فومیو کیشیدا کا رد عمل سامنے آیا ہے۔1945 میں جنگ عظیم دوم کے دوران امریکی ایٹمی حملے کا نشانہ بننے والے شہر ہیروشیما میں امریکی سفیر راہم ایمانوئل کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے جاپانی وزیراعظم نے روس کو خبردار کیا کہ وہ جوہری ہتھیاروں کے استعمال سے باز رہے۔جاپانی وزیراعظم اور امریکی سفیر نے روس کے اس موقف کو غیر ذمہ دارانہ اور غلط قرار دیا۔امریکی سفیر نے اپنے بیان میں کہا کہ ہیروشیما کی تاریخ ہمیں سبق سکھاتی ہے کہ کسی بھی قوم کی جانب سے اس طرح کی دھمکی درست نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم ایک ایسے دور میں آگئے ہیں جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی، روس ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی دے رہا ہے، ماضی میں اس بارے میں سوچا بھی نہیں جاسکتا تھا بلکہ اس پر بات بھی نہیں ہوتی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…