جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

مزاحمت کی علامت بہادر لڑکی مسکان کالج انتظامیہ کے سامنے ڈٹ گئی

datetime 27  مارچ‬‮  2022 |

بنگلورو(این این آئی)بھارت میں حجاب پر پابندی کے خلاف مزاحمت کی علامت بن جانے والی بہادر لڑکی مسکان کالج انتظامیہ کے سامنے ڈٹ گئی۔مسکان خان حجاب پہن کر امتحان دینے کی اجازت نہ ملنے پر امتحان میں نہیں بیٹھیں جبکہ ان کے والد بھی بیٹی کی حمایت میں کھڑے ہوگئے۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق مسکان نے حجاب میں امتحان دینے کی کالج انتظامیہ سے درخواست کی تھی جس پر انتظامیہ نے انکار کردیا اور اب پھر مسکان نے بطور احتجاج امتحانات نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ان کے والد محمد حسین کا کہنا تھاکہ ہائیکورٹ نے ہمارے بچوں کی امید پر پانی پھیر دیا ہے اور مسکان اب امتحانات بھی نہیں دے گی۔انہوں نے کہا کہ بیٹی کو کسی ایسے کالج میں داخل کروائیں گے جہاں حجاب پہننے پر پابندی نہ ہو ۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی ریاست کرناٹک میں کالج آنے والی باحجاب مسلم طالبہ مسکان کو انتہا پسندوں نے ڈرایا دھمکایا لیکن طالبہ نے بھی ڈٹ کر ہراساں کرنے والوں کا مقابلہ کیا، انتہا پسندوں نے طالبہ کے سامنے جے شری رام کے نعرے لگائے جس کا جواب طالبہ نے اللہ اکبر کے نعروں سے دیا۔ریاستی ہائیکورٹ نے حجاب پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ دیا جسے سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…