پیر‬‮ ، 30 جون‬‮ 2025 

وہ اتحادی بھی بھاگنے لگے جو آج تک خاموش تھے ، حامد میر

datetime 27  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)سینئر تجزیہ کار و اینکر پرسن حامد میر نے شاہ زین بگٹی کے تحریک انصاف سے علیحدگی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے اسلام آباد میں پاور شو سے چند لمحے قبل ان کا ایک اتحادی نے تحریک انصاف سے راہیں علیحدہ کر لیں ہیں ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر حامد میر کا کہنا تھا کہ ’’عمران خان کے اسلام آباد میں پاور شو سے چند لمحے پہلے انکے ایک اتحادی شاہ زین بگٹی کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات بڑی اہم ہے ،عوام کے سمندر سے خوفزدہ ہو کر تحریک انصاف کے منخرف ارکان کی واپسی کی توقع تھی لیکن وہ تو واپس نہیں آئے بلکہ ایسے اتحادی بھی بھاگنے لگے جو آج تک خاموش تھے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ جلسہ گاہ میں اتنی جگہ نہیں جتنی تعداد میں عوام آرہے ہیں، میری پریشانی یہ ہے جو اللہ کی مخلوق آرہی ہے وہ کہاں جائےگی؟۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ لوگوں سوچ سے زیادہ لوگ جلسے میں شرکت کرینگے۔ اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں اسد عمر نے لکھا ہے کہ تنظیمی عہدیدار اور منتخب نمائند ے جلوسوں کولے کر اسلام آباد پہنچیں۔ جاری کردہ پیغام میں اسد عمر لکھتے ہیں کہ عمران خان نے نمائندوں اور تنظیمی عہدیداروں کو جلد اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ سوچ سے زیادہ لوگ جلسے میں شرکت کرینگے۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 27 مارچ کو جلسہ عام کا اعلان کیا گیا ہے اور وزیراعظم عمران خان نے 10 لاکھ افراد لانے کا ٹاسک دیا ہے۔قبل ازیں تحریکِ انصاف کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ ہمارے جلسے میں 15 لاکھ سے زیادہ لوگ شریک ہوں گے۔تحریکِ انصاف کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ آج رات ہی لوگوں کا جوش و خروش قابلِ ستائش ہے۔فیصل جاوید نے کہا کہ یہ وہ جزبہ ہے جو پاکستان بنانے کی تحریک میں قائد اعظم کے ساتھ تھا اور آج پاکستان بچانے کی تحریک میں عمران خان کے ساتھ ہے۔انہوںنے کہاکہ جلسے کا آغاز سہ پہر 3 بجے ہو گا اور اس جلسے میں عمران خان تاریخی خطاب کریں گے۔



کالم



سٹوری آف لائف


یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…