جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

عدم اعتماد: ق لیگ کا اسلام آباد میں رابطوں اور ملاقاتوں کا محاذ سنبھالنے کا فیصلہ

datetime 27  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی ٗ آئی این پی )وزیراعظم عمران خان کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک کے معاملے پر مسلم لیگ (ق )کی قیادت نے اسلام آباد میں رابطوں اور ملاقاتوں کا محاذ سنبھالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق کی قیادت اسلام آباد میں اہم سیاسی ملاقاتیں کرے گی، مسلم لیگ ق کی حکومتی ٹیم سے ایک اور ملاقات آئندہ 24 گھنٹے میں اسلام آباد میں ہو گی۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق، ایم کیو ایم، بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کی بھی اسلام آباد میں ملاقاتیں ہوں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ق کی قیادت ملاقاتوں کے بعد عدم اعتماد سے متعلق حتمی فیصلہ کرے گی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر دفاع پرویز خٹک نے لاہور میں مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما پرویز الٰہی سے ملاقات کی تھی اور انہیں وزیراعظم عمران خان کا پیغام پہنچایا تھا۔دوسری جانب وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات اسد عمر نے کہا ہے کہ اتحادیوں سے بات چیت جاری رکھنے کا فیصلہ ہوا ہے،عمران خان کسی کے سامنے سر نہیں جھکائے گا، حکومت کے مخالفین کرپشن کے پیسوں سے سیاست کرتے ہیں، بلوچستان عوامی پارٹی،ایم کیو ایم کے ساتھ ملاقات میں مثبت گفتگو ہوئی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام کا تاریخی جذبہ نظر آ رہا ہے، آج جلسہ گاہ ہمارے کارکنوں کیلئے کم پڑ جائے گی۔

اسد عمر نے کہا کہ عمران خان کسی کے سامنے سر نہیں جھکائے گا، حکومت کے مخالفین کرپشن کے پیسوں سے سیاست کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان عوامی پارٹی،ایم کیو ایم کے ساتھ ملاقات میں مثبت گفتگو ہوئی ہے، اتحادیوں سے بات چیت جاری رکھنے کا فیصلہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک خوددار پاکستان کیلئے کوشاں ہیں جنہوں نے تمام مسلمانوں کی حرمت کا مقدمہ لڑا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان عزت اور خودمختاری کے ساتھ تمام ملکوں سے تعلقات چاہتے ہیں، آج  یہاں جتنے لوگ آئیں گے پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں جمع ہوئے۔اس موقع پر وزیر دفاع پرویزخٹک نے کہا کہ اتحادی ہمارے ساتھ ہیں کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، تمام اتحادیوں سے ملاقات جاری ہے،اچھا نتیجہ نکلے گا، کل کا جلسہ پورا پاکستان دیکھے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…