پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

شہباز شریف نےنواز شریف کا اہم ترین پیغام پہنچا دیا

datetime 27  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ٗ گوجرانوالہ(این این آئی ٗآئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی کے دور میں بد ترین غربت اور بد ترین کرپشن ایک سچ ہے ، عوام مہنگائی مکائو مارچ میں جو ق درجوق شامل ہوں ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ میں اپنے اور آپ کے قائد میاں محمد نوازشریف کا ایک اہم پیغام آپ کو دینا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہاکہ عمران نیازی کے اس ساڑھے تین سالہ دور میں پاکستان میں سب سے اونچی سطح پر مہنگائی ایک سچ ہے۔ انہوں نے کہاکہ بدترین غربت ایک سچ ہے، اس حکومت کے دور ،عمران نیازی کے دور میں بدترین کرپشن ایک سچ ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران نیازی کے بدترین دور میں عام آدمی اور غریب آدمی کے ساتھ ظالمانہ رویہ ایک سچ ہے۔ انہوں نے کہاکہ اٹھو اور اس مہنگائی مکائو مارچ میں جوق در جوق شامل ہوں تاکہ اس کرپٹ اور لوٹ مار میں ملوث اس حکومت کا سیاسی اور آئینی طریقے سے خاتمہ کرکے پاکستان کے بائیس کروڑ عوام کا مستقبل بچالیں۔انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ آپ کی اس ہمت اور ان کاوشوں کو کامیاب کرے گا۔دوسری جانب مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ مجھے لگتا ہے عمران خان آج پریڈگرائونڈ جلسہ سے خطاب میں استعفیٰ دیں گے، حکومت جا چکی ہے، بس خدا حافظ کہنے جا رہے ہیں ، عمران خان کے پاس کوئی کارڈ نہیں ہے، انہیں چاہیے کہ عزت سے استعفیٰ دے کر گھر چلے جائیں،میاں صاحب بہت جلد واپس آرہے ہیں، الیکشن جب بھی ہوں گے، مسلم لیگ ن کامیاب ہو گی۔

مہنگائی مکا مارچ کے دوران نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت جا چکی ہے، بس خدا حافظ کہنے جا رہے ہیں ، عمران خان کے پاس کوئی کارڈ نہیں ہے، انہیں چاہیے کہ عزت سے استعفی دے کر گھر چلے جائیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو بچانے کیلئے کوئی بھی نہیں آئے گا،انہیں یہ نہیں پتہ کہ گورننس،معیشت اور خارجہ پالیسی کس چیز کا نام ہے۔مریم نواز نے کہا کہ اس مرحلے کے بعد اگلے مرحلے میں اتحادیوں کے ساتھ بیٹھ کر بات کریں گے، میاں صاحب بہت جلد واپس آرہے ہیں، الیکشن جب بھی ہوں گے، مسلم لیگ ن کامیاب ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں اگلے وزیراعلیٰ کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، ہمیں اچھے کی امید رکھنی چاہیے اور مجھے اچھے کی امید ہے، ہمارے نمبرز پورے ہیں، حکومت کے نمبرز پورے نہیں ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کی سب بیماریوں کا ایک ہی علاج ہے اور اس کا نام نوازشریف ہے۔انہوں نے کہا کہ انہیں اب جنوبی پنجاب یا د آرہا ہے، ساڑھے 3 سال انہوں نے کچھ نہیں کیا۔ مزید کہا کہ عمران خان کل تک تو امریکی صدر کے فون کا انتظار کررہے تھے، عمران خان ایبسلوٹلی ناٹ کے نعرے سے کسی اور کو بے وقوف بنائیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…