جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

طالبان نے خواتین پر ایک اور بڑی پابندی لگا دی

datetime 27  مارچ‬‮  2022 |

کابل(این این آئی)افغانستان کے طالبان حکمرانوں نے درجنوں تنہا خواتین کواندرون اور بیرون ملک جانے والی پروازوں میں سوار ہونے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے اور انھیں کہا ہے کہ وہ کسی مرد سرپرست کے بغیرسفرنہیں کرسکتی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق

افغان ایئرلائن کے دو افسروں نے طالبان کے ردعمل کے خوف سے نام ظاہرنہ کرنے کی شرط پربتایا کہ کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اندرون ملک اوربین الاقوامی پروازوں میں سوار ہونے کے لیے پہنچنے والی درجنوں خواتین کو آگاہ کیا گیا ہے کہ وہ کسی مرد سرپرست کے بغیر ایسا نہیں کرسکتی ہیں۔ایک عہدہ دار کے مطابق ان میں بعض خواتین دہری شہریت کی حامل تھیں اور وہ بیرون ملک اپنے گھروں کو لوٹ رہی تھیں۔ان میں سے کچھ کینیڈا سے بھی تھیں۔ حکام نے بتایا کہ کام ایئر اور سرکاری فضائی کمپنی آریانا ایئرلائن کی اسلام آباد، دبئی اور ترکی جانے والی پروازوں میں خواتین کو سوار ہونے کی اجازت دینے سے انکار کیا گیا ۔ایک عہدہ دار نے بتایا کہ یہ حکم طالبان قیادت کی جانب سے آیا ۔طالبان تحریک سے تعلق رکھنے والے ہوائی اڈے کے صدر اور پولیس سربراہ اس معاملے پرایئرلائن حکام سے بات چیت کر رہے تھے اور وہ اس مسئلہ کے حل کے لیے کوشاں تھے۔ابھی تک یہ واضح نہیں تھا کہ آیا طالبان کئی ماہ قبل جاری کردہ اس حکم نامے سے فضائی سفرکو مستثنی قراردیں گے جس کے تحت 72 کلومیٹر سے زیادہ کا سفر کرنے والی خواتین کے ساتھ ایک مرد رشتہ دارکا ہونا ضروری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…