جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری کی تیاری ، خبروں پر حکومت کا ردعمل آگیا

datetime 27  مارچ‬‮  2022 |

لاہور(آئی این پی ) ترجمان پنجاب حکومت نے وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی جانب سے صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کیلئے سمری تیار کر نے کی خبر کی سختی سے تردید کردی۔نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان کے حکم پر اسمبلی تحلیل کی جاسکتی ہے اور عمران خان نے حکم کیا توعثمان بزدار عہدہ بھی چھوڑ دیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم، عثمان بزدار کو

کمالیہ سے اپنے ساتھ اسلام آباد لے گئے۔ ترجمان پنجاب حکومت حسان خاورنے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کے حوالے سے نجی چینل کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی کوئی سمری تیار نہیں ہوئی ،وزیراعظم اوروزیراعلی کے درمیان مشاورت کا عمل جاری رہتا ہے وزیراعظم کے مشیر شہباز گل نے کہاہے کہ پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری کی تیاری کی خبرجھوٹی ہے ،نجی چینل پر چلنے والی خبر کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی توڑنے کی بات ان تک بھی آئی ہے، یہ بھاگنے کی کوشش کر رہے ہیں، ان پر نظر ہے، وفاق میں عدم اعتماد کے بعد پنجاب کی باری ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ ہم نکل چکے ہیں اور عوام کا جم غفیر ساتھ ہے، جی ٹی روڈ سے ہوتے ہوئے اسلام آباد پہنچیں گے، عوام نے عمران خان پر عدم اعتماد کردیا ہے، عمران خان کو مشورہ ہے کہ استعفی دیں اور عوام سے معافی مانگیں۔حمزہ شہباز نے کہا کہ پنجاب میں بالخصوص اور ملک میں بھی ضمنی الیکشنز تحریک انصاف ہاری ہے۔

عمران نیازی صاحب انا کے پہاڑ کو چھوڑیں اور عوام سے پوچھیں، عوام کی آنکھوں میں خون اترا ہوا ہے، عمران خان کے دن گنے جاچکے ہیں وہ جانے والے ہیں۔ رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ بہت بڑی خوشخبری آنے والی ہے سونامی سے عوام کو چھٹکارہ حاصل ہوگا، یہ شخص قومی امور پر بھی سیاسی جماعتوں کو اکٹھا نہیں کرسکا، ہم عمران خان سے اب کوئی بات نہیں کرنا چاہتے یہ استعفیٰ دیں۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ پاکستان کے مسائل کا واحد حل آزاد اور شفاف انتخابات ہیں، اسمبلی توڑنے کی بات مجھ تک بھی آئی ہے، اس طرح یہ بھاگنے کی کوشش کررہے ہیں ہماری ان پر نظر ہے۔پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے کہا کہ وفاق میں عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد پنجاب میں بھی باری آئے گی، ہمارا مقصد سونامی اور اس تباہی سے عوام کی جان چھڑانا ہے، کرپشن کا بازار گرم ہوگا اور بنی گالہ سے اس کی پشت پناہی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ کے کیس میں جیل میں رہا، یہ سارے کیسز جھوٹے تھے، فارن فنڈنگ کیس میں عمران خان نے شواہد چھپائے منی لانڈرنگ کی، فارن فنڈنگ کیس میں عمران نیازی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے ہیں۔حمزہ شہباز نے کہا کہ شہزاد اکبر آج کہاں ہیں جو ٹی وی پر دعوے کرتے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…