جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

الیکشن کمیشن پہلے ہی نواز کے ساتھ ہے اب وہ ججز کو ساتھ ملا رہے ہیں، وزیراعظم کا الزام

datetime 27  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کمالیہ(این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر اپوزیشن پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ نوازشریف لندن سے واپس آیا تو عدلیہ اور فوج پر حملے کریگا، ابھی سے سپریم کورٹ کے اندر ججوں کو اپنے ساتھ ملا رہا ہے، یہ کبھی آزاد عدلیہ کو چلنے نہیں دیگا ،زر داری ، نوازشریف اور شہباز شریف کی شکلیں دیکھ کر سب پارٹی میں واپس آگئے ہیں ،شہباز چیری بلاسم سے جوتا زیادہ چمکتا ہے،

ہمیں کسی سے اپنے تعلقات خراب نہیں کرنے چاہئیں، تعلقات خراب کرنے اور جوتے پالش کرنے میں بہت فرق ہے،اللہ نے نیوٹرل کا فیصلہ انسان کو نہیں دیا، آپ ادھر ہیں یا ادھر ہیں،،تینوں چوہوں کو پیغام دے رہا ہوں حکومت جانا معمولی چیز ہے، میری جان بھی چلی جائے تو تمہیں نہیں چھوڑوں گا،20 سے 25 کروڑ روپے ہمارے اراکین اسمبلی کو دے کر کھلے عام ضمیر خرید رہے ہیں،ملک کے سب سے بڑے ڈاکو حکومت کو گرا رہے ہیں تو ساری قوم برائی کے خلاف کھڑے ہو، پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا عوام کا سمندر نکلے گا۔ہفتہ کو یہاں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں سب سے پہلے آصف علی زرداری کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، جس کی قیمت نیچے آگئی ہے ڈیزل، اس کا شکریہ تاہم سب سے زیادہ میں شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو پاکستان کا جوتے پالش کرنے والا ایکسپرٹ، جوتا دیکھ کر پالش کرتا ہے وہ ہے شہباز شریف۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے جو لوگ ان برسوں میں دور ہوگئے تھے، ان تینوں کی وجہ سے قریب آگئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستان میں ایسا سیاست دان نہیں ہے، جس کا برطانیہ کا اندرونی مطالعہ جتنا میرا ہے کسی اور کا ہو۔عمران خان نے کہا کہ جب کوئی اچھے اور برے کی تمیز نہیں کرتی وہ قوم مرجاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جو معاشرہ میں نے دیکھا ہے، اللہ کا حکم ہے کہ امر بالمعروف ہے، ان کا حکم قوم کو ہے حکومت کو نہیں،

حکومت کو انہوں نے کہا ہے کہ قانون کی بالادستی قائم کرو، انصاف دو، فلاحی ریاست بناؤ، انسانیت کا نظام لے کر آؤ، جو کمزور طبقہ ہے اس کی مدد کرو۔انہوںنے کہاکہ عوام کو اللہ نے حکم دیا ہے کہ اچھائی کے ساتھ کھڑے ہو اور برائی کے خلاف جہاد لڑو، جب آپ معاشرے میں اچھائی اور برائی دیکھتے ہیں تو اللہ نے آپ کے ہاتھ میں یہ فیصلہ نہیں چھوڑا کہ میں نہ اچھائی اور نہ برائی کی طرف ہوں، میں نیوٹرل ہوں۔انہوںنے کہاکہ اللہ نے نیوٹرل کا

فیصلہ انسان کو نہیں دیا، آپ ادھر ہیں یا ادھر ہیں، جب آپ دیکھتے ہیں کہ اس ملک کے وہ سب سے بڑے چور جو 30 سال سے اس ملک کو لوٹ رہے ہیں، جن پر نیب کے کیسز ہیں۔قومی اسمبلی میں قائد حزب شہباز شریف پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا کیس لگا ہوا ہے اور فیصلہ آنے والا ہے، ابھی تک بچتا رہا ہے، کبھی کمر میں درد ہوتا ہے، کبھی وکیل نہیں آتا اور کبھی جج سے وقت لے لیتا ہے۔انہوںنے کہاکہ اس کو پتہ ہے کہ اس کا

وقت آنے والا ہے اور عمران خان تھوڑی دیر اور رہ گیا تو شہباز شریف جیل جائے گا۔عمران خان نے کہا کہ اسحاق ڈار کے والد کی سائیکلوں کی دکان تھی، آج اسحاق ڈار کا رہن سہن دیکھیں تو معلوم ہوگا کہ ملک کا کتنا پیسا لے کر گئے۔انہوں نے کہا کہ میں بار بار ان تین چوہوں کو پیغام دے رہا ہوں کہ حکومت جانا تو معمولی چیز ہے، میری جان بھی چلی جائے میں تمہیں نہیں چھوڑوں گا۔انہوںنے کہاکہ ان کی کوشش ہے کہ حکومت گرائیں، اقتدار میں آئیں،

نیب ختم کریں، کرپش کیسز ختم ہوں اور جب کرپشن کیسز ختم ہوں گے تو لندن میں بیٹھا بھگوڑا جلدی جلدی واپس آئے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ وہ واپس آکر پہلاکام یہ کرے گا کہ الیکشن کمیشن تو پہلے کنٹرول میں ہے، اخباروں کے اندر پیسہ چلائے گا، لفافہ صحافت اس نے شروع کی تھی اور اس نے میڈیا پر پیسہ چلانا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ نواز شریف کو جب سے جانتا ہوں جب وہ کرکٹ کھیلنے کی کوشش کررہا تھا، نوازشریف جیم خانہ میں کرکٹ

بھی کھیلتا تھا اپنے امپائر کھڑے کرکے کھیلتا تھا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن پہلے اس کے ساتھ ہے، اس کے بعد یہ پاکستان کی عدلیہ پر حملہ کریگا کیونکہ کرپٹ آدمی آزاد عدلیہ کو چلنے نہیں دے گا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ جمہوریت کے اندر پہلی دفعہ ہوا ہوگا، انہوں نے سپریم کورٹ کے اوپر حملہ کیا، جسٹس سجاد علی شاہ کو بھگایا اور پھر ججوں کو بریف کیس دیے۔عمران خان نے کہا کہ یہ اب آئے گا اور عدلیہ پر حملہ کرے گا، ابھی سے یہ

عدلیہ کو تقسیم کر رہا ہے، ابھی سے سپریم کورٹ کے اندر ججوں کو اپنے ساتھ ملا رہا ہے، یہ کبھی آزاد عدلیہ کو چلنے نہیں دے گا کیونکہ اس نے اپنے کیسز ختم کرنے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس کا اگلا حملہ پاکستان کی فوج پر ہوگا، ابھی تک جتنے بھی آرمی چیف آئے ہیں، سب کے ساتھ اس کے اختلافات ہوئے ہیں، خود آرمی چیف بناتا ہے اور پھر اس سے اختلاف کیوں ہوتا ہے۔انہوںنے کہاکہ اس کا آرمی چیف سے کیوں اختلاف ہوتا ہے، اس لیے کہ

آرمی کے پاس جو ایجنسیز ہیں، ان کو اس کی چوری کا سب سے پہلے پتہ چل جاتا ہے اور یہ کنٹرول کرنا چاہتا ہے، باقی اداروں کو کنٹرول کرچکا ہوتا ہے لیکن فوج سے اس کو ڈر ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پھر اس کی فوج کو کنٹرول کرنے کی پوری کوشش ہوتی ہے اور پھر اس کا آرمی چیف سے اختلاف ہوتا ہے، یہ پچھلے دور میں چھپ چھپ کر نریندر مودی سے مل رہا تھا۔انہوںنے کہاکہ یہ چوروں کا ٹولہ اس لیے اکٹھا ہورہا ہے کیونکہ ان کو خوف

آگیا کہ پاکستان کورونا سے سرخرو ہو کر نکلا، معیشت بھی صحیح راستے پر نکلی، ہمارے کسانوں کے پاس کبھی بھی اتنا پیسہ نہیں آیا جتنا ہمارے زمانے میں آیا۔وزیراعظم نے کہا کہ برصغیر میں سب سے کم بے روزگاری پاکستان میں ہے، روزگار میں ہم سب سے آگے ہیں، جب دنیا میں مہنگائی ہے تو پاکستان وہ ملک ہے جہاں دنیا کے مقابلے میں ہماری مہنگائی کم ہے۔انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے پاکستان صحیح راستے پر ہے، ریکارڈ برآمدات،

ریکارڈ ٹیکسٹائل پیداوار، ریکارڈ فصلیں، ریکارڈ ٹیکس وصولی تاکہ ہم عوام کے اوپر اور پیسہ خرچ کرسکیں۔انہوںنے کہاکہ ملک سیدھے راستے پر ہے، اس لیے ان سب کو جلدی ہے کہ سازش کر کے حکومت کو گرایا جائے۔وزیر اعظم نے کہا کہ یورپی یونین کے سفیروں پر تنقید کیوں نہ کروں ،انہوں نے سفارتی پروٹوکول توڑا تھا، شہباز شریف نے کہا عمران خان کو ایبسلوٹلی نوٹ نہیں کہنا چاہیے تھا۔عمران خان نے کہا کہ کبھی نہیں کہتا کہ امریکا

اور یورپی یونین سے تعلقات خراب کریں، تعلقات اچھے کرنے اور ان کے جوتے پالش کرنے میں فرق ہوتا ہے، جن کا چوری کا پیسا باہر ملکوں میں پڑا ہے وہ کبھی آزاد خارجہ پالیسی نہیں بننے دیں گے، کبھی اس کو ووٹ نہ دو جس کا پیسا ملک سے باہر پڑا ہو۔اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے جلسے میں عوام کو شرکت کی دعوت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ کا حکم ہے، امر بالمعروف کہ جب آپ دیکھ رہے ہیں کہ حکومت کو کیسے گرا رہے ہیں، 20

سے 25 کروڑ روپے ہمارے اراکین اسمبلی کو دے کر کھلے عام ضمیر خرید رہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ جب آپ کو پتہ ہے کہ ملک کے سب سے بڑے ڈاکو ایک حکومت کو گرا رہے ہیں تو ساری قوم پر اللہ فرض کردیتا ہے کہ اب برائی کے خلاف کھڑے ہوں، بدی کے خلاف جہاد لڑیں اور اچھائی کے ساتھ کھڑے ہوں اور ان لوگوں کے ساتھ کھڑے ہوں، جن کو آپ سمجھتے ہوں کہ جو مجرموں کے خلاف جنگ لڑ رہے ہوں ان کے ساتھ کھڑے ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں پیش گوئی کررہا ہوں کہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا عوام کا سمندر نکلے گا، راہ حق پر کھڑے ہونے اور مجرموں کو پیغام دینے کے لیے تمہاری طرح کے چوروں کے ملک میں لوٹ مار کے دن ختم ہوچکے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ یہ دن ہوگا جب یہ قوم زندہ ہوگی، اللہ نے جو امربالمعروف کہا ہے اس پر عمل کرنا ہماری بہتری کے لیے، جب قوم اس پر کھڑی ہوتی ہے تو قوم زندہ ہوتی ہے اور قوم اوپر آتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…