ہفتہ‬‮ ، 21 جون‬‮ 2025 

پی پی رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم کا نام ای سی ایل پر ڈال دیا گیا

datetime 27  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزارت داخلہ پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) پر ڈال دیا گیا۔وزیرداخلہ شیخ رشید

کی زیرصدارت کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم سمیت دیگر حکام شریک ہوئے۔اجلاس میں پیپلزپارٹی کے ایم این اے جام عبدالکریم کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا۔وزارت داخلہ کے اعلامیے کے مطابق جام عبدالکریم کا نام ناظم جوکھیو قتل کیس میں نامزد ہونیکے باعث ای سی ایل میں ڈالا گیا۔وزارت داخلہ کے مطابق ایف آئی اے کو جام عبدالکریم کا ریڈ وارنٹ بھی جاری کرنے کی ہدایت دے دی گئی ہے۔خیال رہے کہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا تھا کہ عدم اعتماد پر ووٹنگ کیلئے ناظم جوکھیو قتل کیس میں نامزد پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم کو دبئی سے لایا جارہا ہے، انہیں گرفتار کیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوژن


وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…