بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

پنجاب اسمبلی توڑنے سے متعلق اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کا ردعمل سامنے آ گیا

datetime 26  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ حکومت کو سیاسی شہید نہیں بننے دیں گے،اسلام آباد سے کامیابی سمیٹ کر ہی واپس آئیں گے، اسمبلی توڑنے کی بات ہم تک بھی پہنچی ہے،اس طرح یہ بھاگنے کی کوشش کر رہے ہیں مگر ہماری ان پر نظر ہے،اتحادیوں سے بات چیت چل رہی ہے،وزارت اعلیٰ اوردیگر عہدے ہمارے مقصد کے سامنے کوئی حیثیت نہیں رکھتے،

ہم پاکستان کو بچانے نکلے ہیں، اتحادیوں سے مل بیٹھیں گے تو معاملات طے ہو جائیں گے،قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد پنجاب کی باری ہے،مہنگائی اور بیروزگاری کی وجہ سے عوام کی آنکھوں میں خون اترا ہوا ہے،قوم سے مذاق بند کرو کیونکہ اب تم خود مذاق بن گئے ہو تم چند دن کے مہمان ہو۔ مہنگائی مکاؤ مارچ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ وزیر اعظم صاحب انا ء کا بت توڑیں عوام میں جائیں،عمران خان قوم سے معافی مانگیں اور عزت سے گھر چلے جائیں، عوام کا سمندر ہمارے ساتھ ہے او ریہ آپ کی نا اہلی او رنالائقی کے خلاف سڑکوں پر نکلا ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو چینی اور آٹے کے لئے قطاروں میں لگنا پڑتا ہے اور سارے مافیاز تمہارے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں۔تم کہتے ہو میں اقتدار سے علیحدہ ہو گیا تو خطرناک ہو جاؤں گا،گھر نہیں بیٹھوں گا،اگر تم گھرنہیں بیٹھو گے تو لوگ تمہارا گریبان نوچیں گے، جنہیں تم نے دودھ اور ایک وقت کی روٹی سے محروم کر دیا وہ تم سے حساب لیں گے۔انہوں نے کہا کہ آج خطے میں پاکستان کی فی کس آمدن سب سے کم ہے،گروتھ ریٹ کے حوالے سے پاکستان سب سے نیچے آتا ہے، یہ نا اہلی نہیں تو اور کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپوزیشن کو بد ترین انتقام کا نشانہ بنایا، نواز شریف،شہباز شریف اوردیگر قائدین کو جیلوں میں ڈالا لیکن ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں ہو سکی،

نیشنل کرائم ایجنسی کی رپورٹ چیخ چیخ کر کہہ رہی ہے کہ شہباز شریف کے خلاف کوئی ثبوت نہیں، براڈ شیٹ کے سربراہ نے معافی مانگ لی ہے، عمران خان تم نے قوم کے ساتھ کھلواڑ او رمذاق کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہے، یورپی یونین کو جلسوں میں للکارتا ہے، سپر پاور کو ایبسیولوٹلی ناٹ کہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ تم کہتے ہو شہباز شریف میری بندوق کے نشانے پر فلاں میرے نشانے پر لیکن اب تم عوام

کی بندوق کے نشانے پر ہو، تمہیں آئینی طریقے سے اقتدار سے علیحدہ کریں گے، بنی گالہ کے پہاڑ سے نیچے تاریں گے اورعوام کی عدالت میں لائیں گے اور تمہیں جواب دینا ہوگا،تمہیں بھاگنے نہیں دیں گے۔ ہمیں تم سے اپنا انتقام نہیں لینا وہ خدا کی ذات پر چھوڑتے ہیں لیکن تم نے عوام سے جو انتقام لیا ہے اس کا ضرور حساب ہوگا۔ تم نے ٹی بوائز کے نام پر منی لانڈرنگ کی،الیکشن کمیشن کی رپورٹ آپ کی داستانیں سنا رہی ہے،اس کی تلاشی ہو

گی اور عوامی عدالت میں ہو گی۔حمزہ شہباز نے کہا کہ میں عوام کی آنکھوں میں خون دیکھ رہاہے،لوگوں کے گھروں میں بیماری ہے،بیروزگاری ہے،عمران نیازی عوام تم سے حساب مانگتے ہیں او رتمہیں حساب دینا ہوگا، تمہیں عوام کے کٹہرے میں لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جب بھی انتخابات ہوں گے مسلم لیگ (ن) کامیاب ہو گی۔عمران نیازی صرف الزامات لگاتا ہے ہم ثبوتوں کے ساتھ کٹہرے میں لائیں گے۔انہوں نے کہاکہ عمران نیازی کو

مشورہ دیتا ہوں کہ خدائی دعوے کرنا چھوڑ دو،تم عوام کی عدالت میں غلیظ زبان استعمال کرتے ہو،اب تم اللہ کی پکڑ میں ہو،اس طرح کی باتیں کرنا چھوڑ دو۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپوزیشن کی اہم جماعت ہے،تحریک عدم اعتماد میں اس کا کردار ہے یقینا پیپلز پارٹی کو ساتھ لے کر چلیں گے، ملک کو پہاڑ جیسے جتنے مسائل کا سامنا ہے وہ اس بات کا تقاضہ کرتے ہیں کہ تمام سیاسی جماعوں کو ساتھ ملا کر نیشنل ایجنڈابنایا جائے،معیشت کو ڈگر پر

لانے کے لئے انقلابی اقدامات کئے جائیں تو پاکستان بچ جائے گا، اگر پاکستان بچ جائے تو ہم اللہ کی عدالت میں سر خرو ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان سے اچھا تعلق رہا ہے لیکن اب ایک تعطل آ گیا ہے ان سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کو اللہ سے ڈرنا چاہے،امر بالمعروف کے نام پر جلسے،ریاست مدینہ کانام لے کر سیاست کرتے ہو، کیا ریاست مدینہ میں لوگ اس طرح بیروزگار ہوتے تھے، مہنگائی کی چکی

میں پستے تھے، چند لاکھ میں تمہارا گھر تو ریگولر ائز ہو گیا لیکن غریب کا جھونپڑا گرا دیا گیا،تم سے اس کا حساب مانگا جائے گا۔عمران نیازی کے وسیم اکرم پلس نے کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے،قوم سے مذاق بند کرو کیونکہ اب تم خود مذاق بن گئے ہو تم چند دن کے مہمان ہو۔انہوں نے کہا کہ بنی گالہ میں مرغیاں تو کیا بکروں کی بلی چڑھائی جاتی ہے،جادو تعویز اس قوم کا مقدر نہیں ہے اس کا مقدر روشن مستقبل ہے، ہم قوم کو اس سے چھٹکارا دلائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…