جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

ن لیگ نے اسلام آباد کی طرف مہنگائی مکاؤ مارچ کا آغاز کر دیا،جے یو آئی کا قافلہ بھی روانہ، ٹریفک جام اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں

datetime 26  مارچ‬‮  2022 |

لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے لاہور سے اسلام آباد کیلئے مہنگائی مکاؤ مارچ کا آغاز کر دیا،مرکزی نائب صدر مریم نواز اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن سے رہنماؤں اور کارکنوں کثیر تعداد کے ہمراہ مارچ کا آغاز کیا، مارچ کے شرکاء سارے راستے قیادت کے حق میں اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے،

مارچ کی وجہ سے مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کا بدترین جام رہا اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی رہیں جس کی وجہ سے عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، مارچ کے شرکاء کا مختلف مقامات پر اراکین اسمبلی نے کارکنوں کے ہمراہ پرتپاک استقبال کیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں،پولیس کی طرف سے کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق مہنگائی مکاؤ مارچ میں شرکت کیلئے کارکنان انفرادی طور پر اور اراکین اسمبلی کی قیادت میں صبح سویرے سے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن پہنچنا شروع ہو گئے جو سہ پہر کے وقت مرکزی نائب صدر مریم نواز اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی قیادت میں اسلام آباد کے لئے روانہ ہوئے۔ پارٹی کی مرکزی قیادت اور رہنما مارچ کیلئے خصوصی طور پر تیار کئے گئے کنٹینر پر سوار ہوئے اور کارکنوں کے نعروں کا ہاتھ ہلا کر جواب دیتے رہے۔ اراکین اسمبلی کی جانب سے مختلف مقامات پر استقبالیہ کیمپ لگائے گئے جہاں پر مارچ کے شرکاء کا پرتپاک استقبال کیا گیا او ران پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے استقبال کیا گیا۔ مارچ مختلف راستوں سے ہوتا ہے داتا دربار اور وہاں سے شاہدرہ پہنچا جہاں پر شرکاء کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔پولیس کی جانب سے مارچ کے شرکاء اور استقبالیہ کیمپوں کی سکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کئے گئے۔ علاوہ ازیں پی ڈی ایم کے زیر اہتمام مہنگائی مکاؤ مارچ کے لئے جے یوآئی لاہور کا قافلہ اسلام آباد کیلئے روانہ ہو گیا۔قافلے کی قیادت مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا امجد خان، مولانا سلیم اللہ قادری نے کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…